کاروباری آسانیوں کےاقدامات سے2020 میں پاکستان کون سے نمبر رہا
کاروباری آسانیوں کےاقدامات سے2020میں پاکستان کون سے نمبر رہا
باغی ٹی وی : سیکریٹری خزانہ کامران افضل کی خزانہ کمیٹی کے اجلاس کے بعدمیڈیا سےغیررسمی بات چیت کی ہے .جس میں بتایا گیا کہ وزیرخزانہ شوکت ترین سےچیئرمین سرمایہ کاری بورڈ عاطف بخاری کی ملاقات ہوئی، . جی ایس پی اسٹیٹس پرمعاہدےکاتوہین رسالت کےقوانین سے تعلق نہیں ہے. چیئرمین سرمایہ کاری بورڈکی وزیرخزانہ کوسرمایہ کاری کےفروغ کےامورپربریفنگ دی گئی . کوروناکی صورتحال میں بورڈکی سرمایہ کاری کےتحفظ اورفروغ کیلئےکوششوں پربھی روشنی ڈالی.
سیکریٹری خزانہ کامران افضل کا کہنا تھا کہ کاروباری آسانیوں کےاقدامات سے2020میں پاکستان28درجےبہتری سے108ویں نمبرپررہا. کاروباراورسرمایہ کاری کےفروغ کیلئےمختلف اصلاحات متعارف کرائی گئی ہیں، چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ کی خصوصی اقتصادی زونز کے حوالے سے بھی تفصیلی بریفنگ دی گئی .عاطف بخاری کا کہناتھا کہ اقتصادی زونز کیلئے وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے ساتھ رابطہ کاری کی جارہی ہے،
وزیر خزانہ شوکت ترین کی سرمایہ کاری بورڈ کے اقدامات کی تعریف کی ہے .بجٹ جون کےدوسرےہفتےمیں پیش ہوگا،سیکریٹری خزانہ نے کہا کہ بجٹ اسٹریٹیجی پیپرمیں تبدیلیاں ہوسکتی ہیں،کورونااورلاک ڈاوَن کی وجہ سےمعاشی حکمت عملی متاثر ہوتی ہے.بجٹ اسٹریٹیجی پرپارلیمنٹ،صنعت کاراورتاجروں سے مشاورت کریں گے،
آئی ایم ایف کےساتھ قرض پروگرام میں تبدیلیوں کی گنجائش ہے، کوروناکی وجہ سےمعیشت نےبہت مختلف رخ اختیارکی ہے.آئی ایم ایف کوکوروناکےدوران معاشی حقیقت سےآگاہ کریں گے،زرمبادلہ کےذخائرمستحکم ہیں،انسدادکوروناکیلئےآئی ایم ایف فوری فنڈزکی ضرورت نہیں.
گزشتہ سال آئی ایم ایف نےانسدادکوروناکیلئےڈیڑھ ارب ڈالر دیئےتھے،