کرونا وائرس، چین میں مقیم 10 ہزار طلبا نے مانگی پاکستان سے مدد

کرونا وائرس، چین میں مقیم 10 ہزار طلبا نے مانگی پاکستان سے مدد
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق انسپکٹر جنرل(آئی جی) پنجاب پولیس شعیب دستگیر نے سی پیک پراجیکٹس پر کام والے افسران و اہلکاروں میں کرونا وائرس کی روک تھام کے حوالے سے خصوصی ہدایات جاری کردی ہیں۔

آئی جی پنجاب نے کہا ہے کہ صوبے میں آنے والے تمام چینی شہریوں کو کرونا وائرس سے محفوظ رکھنے کیلئے ائیر پورٹس پرآنے والے چینی شہریوں کیلئے ایس پی یو فیسیلیٹیشن کاؤنٹرزکے ساتھ سپیشل کاؤنٹر زبھی بنائے جائیں۔

کرونا وائرس کی روک تھام کیلئے پنجاب پولیس کا احسن اقدام.،کام کرنے والے 4 ہزار سے زائد چائنیز, 10 ہزار سے زائد جوانوں کو ماسک مہیا کر دیئے گئے.

کرونا وائرس کے باعث ووہان میں 12 جامعات کے 2 ہزار سے زائد پاکستانی طلباء و طالبات خوراک کی قلت کا شکار ہیں، وزیراعظم پاکستان اور وزارت خارجہ آفت زدہ صوبے سے نکلنے میں مدد کریں۔

طلبہ کا ویڈیو بیان میں کہنا تھا کہ کرونا وائرس کے باعث ووہان کا چین سے رابطہ منقطع ہوچکا ہے، ووہان میں 12 جامعات کے 2 ہزار سے زائد پاکستانی طلباء و طالبات خوراک کی قلت کا شکار ہیں، وزیراعظم پاکستان اور وزارت خارجہ آفت زدہ صوبے سے نکلنے میں مدد کریں۔

کرونا وائرس سے متاثرہ ووہان صوبے کی یونیورسٹیز میں پڑھنے والے طالبعلموں کا تعلق پنجاب، سندھ اور خیبرپختونخوا سے ہے.

پاکستان میں خون کے ٹیسٹ کے ذریعے کرونا وائرس کی موجودگی پتہ چلانے کی سہولت موجود نہیں ہے۔ مشتبہ افراد کے خون کے نمونے ہانگ کانگ بھیجے گئے ہیں تاکہ تصدیق ہوسکے کہ ان میں یہ وائرس ہے یا نہیں۔ کرونا وائرس کا معاملہ سنگین ہے کیونکہ یہ چین میں پھیلا اور چین سے پاکستان آمد و رفت ہے۔

چین میں کرونا وائرس سے ہلاک افراد کی تعداد 80 ہو گئی، چینی حکام کا کہنا ہے کہ وائرس سے اب تک 2700 افراد متاثر ہو چکے ہیں، متاثرہ افراد کے لیے ووہان میں ایک بڑے اسپتال کی تعمیر بھی شروع کر دی گئی ہے جو محض دس دنوں میں مکمل ہوگا۔

کرونا وائرس، چین میں ہلاکتوں میں اضافہ ،کتنے پاکستانی چین میں ہیں ؟ ترجمان دفتر خارجہ نے بتا دیا

دوسری جانب قومی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس سانس کی ایک بیماری ہے،کورونا وائرس کا آغاز دسمبر 2019 میں چین سے ہوا ،کورونا وائرس جاپان،تھائی لینڈ،جنوبی کوریا اورامریکہ میں پھیل چکا ہے

دوسری جانب انکشاف ہوا ہے کہ پاکستان میں کرونا وائرس کی تشخیص کے حوالہ سے کوئی سہولت موجود نہیں، دو چینی باشندوں کے خون کے نمونے بیرون ملک بھجواے جائیں گے جہاں سے ان کی رپورٹ آئے گی، اس میں تین دن لگ سکتے ہیں،

کرونا وائرس پاکستان میں پھیلنے کا خدشہ، ملتان کے بعد لاہور میں بھی چینی باشندہ ہسپتال داخل

Comments are closed.