کرتار پور راہداری، رابطے جاری مگر بھارت نے کیا اختلاف کر دیا؟ اہم خبر

0
28

کرتار پور راہداری، رابطے جاری مگر بھارت نے کیا اختلاف کر دیا؟ اہم خبر

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان اور بھارت کے درمیان کرتار پور راہداری کے معاہدوں کے مسودوں کا تبادلہ کیا گیا، سفارتی ذرائع کے مطابق پاکستان اور بھارت کے درمیان مسودے میں معمولی اختلاف پایا جاتا ہے، پاکستان زائرین سے 20ڈالرز کی فیس لینے کو معاہدہ میں شامل کرنا چاہتا ہے،بھارت فیس پر اتفاق کررہا ہے تاہم اسے معاہدہ میں شامل کرنے کی مخالفت کر رہا ہے،

کرتارپور معاہدے پر اتفاق کے لیے سفارتی چینلز سے رابطہ موجود ہے، کرتار پور معاہدے پر دستخطوں کی تاریخ کا ابھی تعین نہیں کیا گیا،کرتارپور معاہدے پر دستخط زیرو پوائنٹ پر ہوں گے،دستخط دونوں اطراف کی طرف سے کرتارپور پر مقرر کیے گئے فوکل پرسنز کریں گے،

بھارت کی طرف سے کرتارپور راہداری کے افتتاح کی تاریخ کا سرکاری اعلان نہیں کیا گیا، منموہن سنگھ کی کرتارپور راہداری کی افتتاحی تقریب میں شرکت سے متعلق فیصلہ نہیں کیا گیا،

کرتارپورراہداری کا ہر صورت افتتاح کیا جائے گا، وزیر مذہبی امور

کرتارپور راہداری کب کھولی جائے گی؟ گورنر پنجاب نے بتا دیا

واضح رہے کہ کرتارپور راہداری بھارت اور پاکستان کے درمیان مجوزہ سرحدی راہداری ہے جو بھارتی پنجاب میں واقع ڈیرہ بابا نانک صاحب کو پاکستان کے علاقہ کرتارپور میں واقع گردوارہ دربار صاحب کی مقدس عبادت گاہ سے منسلک کریگی۔ اس راہداری کا مقصد بھارت کے مذہبی عقیدت مندوں کو پاک بھارت سرحد سے محض 4.7 کلومیٹر دور واقع گردوارہ دربار صاحب کی زیارت کرنے میں آسانی پیدا کرنا ہے۔

انٹرنیشنل سکھ کنونشن میں گورنر پنجاب کے خطاب کے دوران سکھوں کے پاکستان زندہ باد کے نعرے

انٹرنیشنل سکھ کنونشن کا آغاز، سکھ برادری پاکستان کا امن پسند چہرہ دنیا کو دکھائے،فردوس عاشق

اگست 2018ء میں بھارتی پنجاب کے وزیر اور سابق ایم پی سدھو نے اعلان کیا کہ پاکستانی جنرل قمر جاوید باجوہ نے انہیں بتایا ہے کہ پاکستان کرتارپور کی راہداری کھول دے گا۔ 28 نومبر 2018ء کو پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے ناروال کے قریب کرتارپور گاؤں میں اس راہداری کا سنگ بنیاد رکھا۔اس راہداری کو نومبر 2019ء میں گرو نانک کے 550ویں یوم پیدائش سے پہلے حتمی شکل دی جائے گی۔

Leave a reply