کرتار پور راہداری کیوں کھولی؟ وزیراعظم نے ایسی بات کہہ دی کہ اپوزیشن بھی حیران رہ گئی
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کرتارپور راہداری کھولے جانے کا اقدام اسلامی اصولوں، قائداعظم کے پرامن ہمسائیگی کے تصور اور پاکستان کی بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ کی پالیسی کے عین مطابق ہے۔
کرتارپور، وزیراعظم پہنچ گئے، سکھ برادری کی خصوصی تصاویر باغی ٹی وی پر
آج جپھی رنگ لے آئی،عمران خان وہ سکندر ہیں جو لوگوں کے دلوں میں راج کرتے ہیں،نوجوت سنگھ سدھو
جمعرات کو وزیراعظم میڈیا ہاؤس سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے تاریخی گوردواروں کی دستاویزی کتاب ”ٹرائسٹ ود ٹریز” کے مصنف اور سابق سول سرونٹ ڈی ایس جسپال سے ملاقات کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ بابا گرونانک کے 550 ویں جنم دن کے موقع پر کرتارپور صاحب راہداری کھولے جانے کا تاریخی اقدام باباگرونانک کے نام لیوائوں اور دنیا بالخصوص بھارت میں بسنے والی سکھ برادری کی دیرینہ درخواست پر اٹھایا گیا۔
وزیراعظم نے سدھو سے جو وعدہ کیا وہ پورا کر دیا، نورالحق قادری
ڈی ایس جسپال باباگرونانک کی 550ویں سالگرہ کے موقع پر پاکستان کے دورہ پر آئے ہیں۔ ڈی ایس جسپال نے وزیراعظم کا تاریخی کرتار پور راہداری کھولے جانے کے اقدام اور پاکستان میں تمام سکھ یاتریوں کیلئے گرمجوشی سے میزبانی پر ان کا شکریہ ادا کیا۔
خطے میں امن کیلئے وزیراعظم کی ہدایت پر تعمیر کئے گئے کرتار پور رہداری منصوبے کے اخراجات پاکستان نے ادا کیے، پاک بھارت معاہدے کے مطابق منصوبہ مرحلہ وار مکمل ہوگا، ابتدائی مرحلے میں پل اور سرنگ سمیت عمارت تعمیر کی گئی ہے، دوسرے مرحلے میں عمارت کی توسیع، یاتریوں کیلئے رہائشگاہیں تعمیر ہوں گی، کرتار پور آنیوالے یاتریوں کی سہولت کیلئے بازار بھی قائم کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ 18 اگست 2018 کو وزیر اعظم عمران خان کی تقریب حلف برداری میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سابق بھارتی کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو کو کرتارپور راہداری کھولنے کی خوشخبری سنائی۔ 28 نومبر 2018 کو وزیر اعظم عمران خان نے کرتار پور راہداری کا سنگ بنیاد رکھا۔