کارتک آریان نے فلم فریڈی میں اپنے کردار کی جھلک دکھا دی

0
115

بالی وڈ اداکار کارتک آریان مختلف کردار اور فلمیں کر کے ناظرین اور فلمی ناقدین کومسلسل متاثر کر رہے ہیں، یہی وجہ ہے کہ ان کے مداح ان کی فلموں‌کی ریلیز کے لئے منتظر رہتے ہیں اور جاننا چاہتے ہیں کہ ان کا پسندیدہ اداکار کونسا پراجیکٹ کب کررہا ہے. کارتک آریان کی فلم ” فریڈی ” جلد ہی ریلیز ہونے والی ہے. اداکار نے اس فلم کا پوسٹر حال ہی میں سوشل میڈیا پر شئیر کرکے اس میں اپنی ایک جھلک دکھائی ہے کہ وہ کیسے لگ رہے ہیں. ان کی طرف سے جاری کیا گیا پوسٹر دیکھ کر تو یہ کہا جا رہا ہے کہ شاید کارتک نے ایسا کردار پہلے کبھی نہیں‌کیا ہو گا. سنسنی خیز اس

فلم کی ہدایتکاری ششانکا گھوشا کر رہے ہیں۔ اگرچہ فلم کے بارے میں زیادہ بات نہیں‌کی گئی نہ ہی اس کی تفصیلات سے مداحوں‌کو آگاہی دی گئی ہے لیکن فلم کا پوسٹر شائقین کو خاصا پسند آیا ہے. اداکار کے بہت سے مداحوں نے فلم کی تازہ ترین تصویر پر ان کی تعریف اور محبت کا اظہار کیا ہے۔ فلم میں اپنے کردار کے بارے میں کارتک کہتے ہیں‌کہ "میں فریڈی کا حصہ بن کر بہت خوش ہوں،خوش قسمتی سے ایسے پراجیکٹس اور کردار ملتے ہیں. میں دعوے کے ساتھ کہتا ہوں کہ ایسے کردار میں آُ سب نے مجھے پہلے کبھی نہیں‌دیکھا ہو گا .
Side panels

Leave a reply