یہ کارروائی عمران خان کے کرپٹ پریکٹیسز سے متعلق ہے،ڈسڑکٹ الیکشن کمشنر کا بیان

0
52
Tosha

یہ کارروائی عمران خان کے کرپٹ پریکٹیسز سے متعلق ہے،ڈسڑکٹ الیکشن کمشنر کا بیان

سیشن کورٹ اسلام آباد میں سابق وزیراعظم، تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے خلاف توشہ خانہ کیس کی سماعت ہوئی

ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر وکیل کے ہمراہ سیشن کورٹ اسلام آباد میں پیش ہوئے ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر وقاص احمد ملک سے عدالت میں حلف لے لیا گیا ،جج نے استفسار کیا کہ کیا ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر کسی پریشر کے باعث بیان ریکارڈ تو نہیں کروا رہے؟ وکیل الیکشن کمیشن نے کہا کہ نہیں،رضامندی کے ساتھ اپنا بیان ریکارڈ کروا رہے ہیں، ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر نے کہا کہ الیکشن ایکٹ سیکشن 190 کو 167 اور 173 کے ساتھ ملا کر کاروائی کی اتھارٹی دی گئی ،ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر نے بیان حلفی دیتے ہوئے کہا کہ یہ کارروائی عمران خان کے کرپٹ پریکٹیسز سے متعلق ہیں ،الیکشن کمیشن خود مختار ادارہ ہے جو آئین کے تحت کام کرتا ہے، الیکشن کمیشن کرپٹ پریکٹس کی روک تھام کو یقینی بناتا ہے، رکنِ سینیٹ و قومی اسمبلی الیکشن کمیشن میں گوشوارے سالانہ جمع کرواتے ہیں،عمران خان نے 2018 سے 2021 تک گوشوارے الیکشن کمیشن میں جمع کروائے،

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف توشہ خانہ کیس کی سماعت 8 دسمبرتک ملتوی کر دی گئی،ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر وقاص ملک کا بیان سیشن کورٹ اسلام آباد میں قلمبند کر لیا گیا،ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر وکیل کے ہمراہ سیشن کورٹ اسلام آباد میں پیش ہوئے

واضح رہے کہ توشہ خانہ کیس میں الیکشن کمیشن عمران خان کو نااہل کر چکا ہے،اب نیب نے بھی تحقیقات شروع کر دی ہیں، نیب نے توشہ خانہ کے حوالہ سے سابق وزیراعظم نواز شریف، سابق صدر آصف زرداری، سید یوسف رضا گیلانی کے خلاف بھی تحقیقات کی تھیں،الیکشن کمیشن نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو 63 ون کے تحت نااہل قراردیا تھا،الیکشن کمیشن کی جانب سے کہا گیا کہ عمران خان کی نااہلی 5 رکنی کمیشن کا متفقہ فیصلہ ہے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے غلط گوشوارے جمع کروائے

جھوٹ پھیلانے والا رنگے ہاتھوں پکڑا گیا ،عمران خان کی نااہلی پر بلاول کا ردعمل

ممنوعہ فنڈنگ کیس،الیکشن کمیشن نے فیصلہ سنا دیا،تحریک انصاف "مجرم” قرار’

،عمرا ن خان لوگوں کو چور اور ڈاکو کہہ کے بلاتے تھے، فیصلے نے ثابت کر دیا، عمران خان کے ذاتی مفادات تھے

اکبر ایس بابر سچا اور عمران خان جھوٹا ثابت ہوگیا،چوھدری شجاعت

عمران خان چوری کے مرتکب پارٹی سربراہی سے مستعفی ہونا چاہیے،عطا تارڑ

توشہ خانہ کیس کا فیصلہ آنے کے بعد وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے عمران خان کیخلاف مقدمہ درج کروانے کا اعلان کیا تھا،وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ عمران خان کے خلاف فوجداری مقدمہ درج ہوگا یہ ایسی چوری ہے جس میں مقدمہ درج ہونے سے پہلے ہی سب کچھ ثابت ہے

Leave a reply