عمران خان کا خواجہ آصف کے خلاف دس ارب ہرجانہ کیس، کاروائی پر حکم امتناع جاری

اسلام آباد ہائیکورٹ، عمران خان کا خواجہ آصف کیخلاف ہرجانے کا کیس ،ہائیکورٹ نے کیس کی کارروائی پر حکم امتناع جاری کر دیا

عمران خان کی درخواست پر چیف جسٹس نے تحریری حکمنامہ جاری کیا ،عمران خان نے خواجہ آصف کی اضافی دستاویزات منطوری چیلنج کی تھی ،عدالت نے عمران خان کی درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے گیارہ مئی کو جواب طلب کر لیا، عدالت نے حکمنامہ میں کہا کہ آئندہ سماعت تک ایڈیشنل ڈسٹرکٹ جج کی عدالت میں کارروئی پر اسٹے رہے گا،

مشیر نہیں بلکہ جہنم میں تھی، فردوس عاشق اعوان کی ایک بار پھر گندی گالیاں

فردوس عاشق نے اپنے حلقہ انتخاب میں کیا کارنامہ سرانجام دیا، تہلکہ خیز انکشاف

فردوس عاشق کالہجہ تلخ تھا،مگرسرکاری ملازم صاحبہ کا ڈیوٹی سےچلےجانا،تکبر،انااورافسرشاہی نہیں تواورکیاہے

گزشتہ سماعت پرخواجہ آصف کے وکیل نے عمران خان سے شوکت خانم کی ہاؤسنگ پروجیکٹ میں سرمایہ کاری سے متعلق جرح کی تھی ، عمران خان نے کہا کہ شوکت خانم کے فنڈز سے نجی ہاؤسنگ پروجیکٹ میں سرمایہ کاری کی گئی،شوکت خانم کے بورڈ کی جانب سے مجھے اس حوالے سے بتایا گیا تھا،اس وقت یاد نہیں کہ ہاؤسنگ پراجیکٹ کا نام کیا تھا،وکیل نے عمران خان سے سوال کیا کہ کیا آپ کو بورڈ کی طرف سے اس حوالے سے تحریری طور پر آگاہ کیا گیا تھا؟عمران خان نے جواب دیا کہ اس وقت یاد نہیں کہ تحریری طور پر آگاہ کیا گیا تھا یا نہیں، جو 3 ملین ڈالرز تھے وہ بورڈ ممبرز کی جانب سے واپس جمع کرا دیئے گئے تھے تو معاملہ ختم ہوگیا ،وکیل خواجہ آصف نے کہاکہ معاملہ ختم نہیں، معاملہ تو وہیں سے شروع ہوتا ہے، جب 3 ملین کی سرمایہ کاری کی گئی اس وقت ڈالر کا ریٹ 60 روپے تھا، جب واپس آئے تو 120 روپے تھا،

Shares: