کرایہ دار کی فائرنگ، ایک ہلاک جبکہ 2 زخمی

کراچی میں تین سالہ کمسن بچی کو قتل اور والدہ کو زخمی کرنے والی بچی کی نانی، ماموں اور خالو ملوث نکلے
0
51

کراچی کے علاقے شاہ لطیف ٹاؤن میں مالک مکان سے جھگڑے میں کرائے دار نے فائرنگ کردی، جس سے وہ خود ہلاک ہوگیا جبکہ 2 افراد زخمی ہوگئے ہیں اور پولیس کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں زخمی ہونے والے افراد کی شناخت حبیب اللہ اور عبدالواحد کے ناموں سے ہوئی جبکہ ریسکیو حکام کے مطابق زخمیوں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے بعد خود کو گولی مارنے والے متوفی کی شناخت بابر کے نام سے ہوئی ہے، جبکہ جائے وقوعہ سے 32 بور کا پستول ملا ہے اور پولیس کے مطابق مالک مکان اور کرائے دار میں جھگڑا چل رہا تھا، متوفی شخص نے کچھ روز قبل اپنے اہل خانہ کو کسی اور مقام پر منتقل کردیا تھا، واقعہ کے حوالے سے پولیس نے مزید بتایا کہ آج متوفی نے مالک مکان عبدالواحد پر فائرنگ کی، گولی سے عمارت کا ایک اور کرائے دار بھی زخمی ہوا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ کی مزید تفتیش کی جارہی ہے جبکہ دوسری جانب کراچی میں تین سالہ کمسن بچی کو قتل اور والدہ کو زخمی کرنے والی بچی کی نانی، ماموں اور خالو ملوث نکلے، پولیس نے ملزمان کو گرفتار کرلیا، سرجانی کے علاقے صدیقی گوٹھ میں 28 ستمبر کو تین سالہ بچی اور ماں پر فائرنگ کی گئی تھی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول تین سالہ بچی کو قتل کرنے والے کوئی اور نہیں بلکہ نانی، ماموں اور خالو ہی ہیں۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
اردو کے عظیم کہانی نویس، الیاس سیتا پوری کا تعارف

ایم کیو ایم پورے شہر سے الیکشن لڑے گی. مصطفی کمال
گرفتار ملزم نے اب تک 328 گردوں کے آپریشن کئے ہیں. نگران وزیراعلی پنجاب
نواز شریف کا استقبال؛ زیادہ بندے لانے پر ہونڈا 125 بائیک مگر پٹرول اپنا
پرینکسٹر یوٹیوبر کو گولی مارنے والے کو عدالت نے رہا کردیا
انقرہ میں دھماکہ کی تحقیقات شروع
ن لیگ کا انتقامی سیاست اور اسٹیبلشمنٹ سے ٹکراؤ کی پالیسی سے گریز کا فیصلہ
تاہم پولیس کے مطابق ملزمان نے غیرت کے نام پر خاتون پر حملہ کیا، حملے میں تین سالہ بچی جاں بحق ہوگئی جبکہ خاتون زخمی ہوئی اور پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیشی حکام کے حوالے کردیا گیا ہے، ملزمان نے دوران تفتیش حملے کا اعتراف بھی کرلیا ہے۔

Leave a reply