کاشانہ کیس،حقیقت کیا ہے ہمیں بتائیں، عدالت کے جواب پر افشاں لطیف نے کیا کہا؟
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کاشانہ دارالامان سکینڈل کی تحقیقات کے لئے خود مختار کمیٹی بنانے کے لیے درخواست پر سماعت ہوئی،لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس ملک شہزاد احمد خان نے رکشہ یونین کے صدر مجید گوری کی درخواست پر سماعت کی،کاشانہ دارالامان کی سابق سپرنٹنڈنٹ افشاں لطیف ہائیکورٹ میں پیش ہوئیں،
ڈائریکٹر بیت المال نےجواب عدالت میں داخل کرا دیا،عدالت نے آئندہ سماعت پر ڈی سی لاہور کو طلب کرلیا، عدالت نے حکم دیا کہ آئندہ سماعت پر ڈی سی پیش نہ ہواتو وارنٹ گرفتاری جاری کردیے جائے گے۔
کاشانہ معاملہ، افشاں لطیف کا حکومت کے خلاف انتہائی اقدام
کاشانہ کیس، ن لیگ بھی میدان میں آ گئی، عظمیٰ بخاری نے بڑا مطالبہ کر دیا
کاشانہ کیس،اخلاقی کرپشن، عدالتی کمیشن بنانے کا مطالبہ سامنے آ گیا
عدالت نے کاشانہ کی سابق سپرنٹنڈنٹ افشاں لطیف سے استفسار کیا کہ معالہ سنگین نوعیت کا لگتا ہےحقیقت سے آگاہ کیا جائے۔ جس پر افشاں لطیف نے عدالت میں کہا کہ بچیوں کی چھوٹی عمرمیں زبردستی شادیاں کی جاتی ہیں۔ عدالت نے کہا کہ پولیس یا ایف آئی اے سے معاملے کی انکوائری کرائی جائے گی۔
درخواست کے ذریعے عدالت سے استدعا کی گئی کہ عدالت شفاف تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن بنانے کا حکم دے۔
اس قوم کے بخت سنورگئے جس نے درخت لگا ئے:افشاں لطیف
پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں یتیم کمسن بچیوں کی شادی نہ کروانے کے جرم میں کاشانہ کی سپرینڈنٹ افشاں لطیف کو گرفتار کیا گیا تھا، گرفتاری کے وقت افشاں لطیف نے اپنے ایک ویڈیو پیغام میں کہا کہ مجھے شوہر سمیت گرفتار کیا جا رہا ہے۔مجھے نہیں معلوم اب مجھے کہا لے کر جایا جائے گا اب یہ بچیاں آپ سب کی ذمہ داری ہیں۔ بعد ازاں افشاں لطیف کو رہا کر دیا گیا
کاشانہ کی بیٹیوں کی پرخلوص دعاﺅں نے وزیراعلیٰ پنجاب کوحادثہ سے بچالیا ،افشاں لطیف
وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے سوشل میڈیا پر کا شانہ کے بارے میں وائرل ہونے والی ویڈیوکے معاملہ کا سخت نوٹس لیتے ہوئے صوبائی سیکرٹری سوشل ویلفیئر سے رپورٹ طلب کر لی ہے-وزیراعلیٰ نے حکم دیاہے کہ معاملے کی ہر پہلو سے انکوائری کی جائے اور الزامات کی مکمل چھان بین کر کے حقائق منظر عام پر لائے جائیں -وزیراعلیٰ نے کہاکہ تحقیقات میں جو بھی قصوروار ہوا اس کے خلاف بلاامتیاز کارروائی ہوگی- کاشانہ میں رہائش پذیر بچیو ں کومکمل تحفظ دیں گے اور میں بے آسرا بچیوں کے ساتھ ناروا سلوک کسی صورت برداشت نہیں کروں گا-
کم عمر بچیوں کی شادی نہ کروانے پر کاشانہ کی سپرنٹنڈنٹ کے ساتھ کیا سلوک کیا گیا؟
قبل ازیں افشاں لطیف نے کاشانہ معاملے پر مدد کیلئے چیف جسٹس آف پاکستان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے نام بھی ایک خط لکھا تھا جس میں اپنے متعلق سیکیورٹی تحفظات کا اظہار کیا گیا تھا،خط میں انہوں نے لکھا کہ یتیم بچیوں کے ساتھ ہونے والے سلوک کو سامنے لانے کی سزا دی جارہی ہے اور مجھ پر دباؤ ڈالا جا رہا ہے کہ سارے الزامات واپس لوں۔انہوں نے مزید لکھا کہ میری فیملی اور مجھے جان سے مارنے کی دھمکیاں دی جارہی ہیں لہٰذا فیملی اور مجھے تحفظ فراہم کیا جائے۔