کشمیر میں پاکستانی پرچم لہرانے والی آسیہ اندرابی کی رہائشگاہ کو سربمہر کر دیا گیا

0
123

بھارت سرکار نے دختران ملت کی چیئر پرسن سیدہ آسیہ اندرابی کے گھر کو سر بمہر کر دیا

شبیر شاہ، مسرت عالم، آسیہ اندرابی عدالت کے حکم پر جیل منتقل

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارتی تحقیقاتی ادارے این آئی اے نے بدھ کی صبح دختران ملت کی چیئر پرسن ،نڈر کشمیری خاتون سیدہ آسیہ اندرابی کی رہائشگاہ کو سربمہر کر دیا، کشمیر کے علاقے صورہ میں 90 فٹ کی رہائشگاہ پر این آئی اے اہلکاروں نے نوٹس چسپاں کر دیا.

سیدہ آسیہ اندرابی کے گھر پر بھارت سرکار کی جانب سے لگائے جانے والے نوٹس میں کہا گیا کہ مذکورہ جائیداد کو کسی بھی صورت میں فروخت کرنے کی کوشش نہ کریں .نوٹس این آئی اے کے افسر وکاس کٹھاریہ کی جانب سے جاری ہوا ہے.

نوٹس میں بھارت سرکار نے الزام عائد کیا کہ اس گھر کو دختران ملت دہشت گردانہ سرگرمیوں کیلئے استعمال کررہی تھی .

واضح رہے کہ دختران ملت کی چیئر پرسن سیدہ آسیہ اندرابی کو بھارت سرکار نے گرفتار کر رکھا ہے وہ دہلی کی تہاڑ جیل میں قید ہیں ،

واضح رہے کہ دختران ملت کی چیئرپرسن سیدہ آسیہ اندرابی 2017 سے دہلی میں قید ہیں، انہیں مودی سرکار نے پاکستان کا پرچم اٹھانے اور پاکستان زندہ باز کے نعرے لگانے کے جرم میں غداری کا مقدمہ درج کر کے گرفتار کیا ہوا ہے،25 مارچ 2015 کو آسیہ اندرابی نے کشمیر میں پاکستان کا قومی ترانہ گاتے ہوئے پاکستانی پرچم لہرایا۔ بعد ازاں اسی سال پاکستان کے یوم آزادی پر دختران ملت کی چیئرپرسن نے ایک تقریب میں پاکستانی پرچم لہرایا، 12 ستمبر 2015 کو حریت پسند رہنما سیدہ آسیہ اندرابی نے ایک گائے ذبح کر کے اس کی ویڈیو جاری کرتے ہوئے جموں و کشمیر میں گائے کا گوشت فروخت کرنے کی پابندی پر احتجاج کیا تھا،سیدہ آسیہ اندرابی کے شوہر ڈاکٹر قاسم فکتو بھی عمر قید کی سزا کاٹ رہے ہیں.

حریت رہنما مسرت عالم 2010 سے جیل میں ہیں، انہیں عدالتی حکم کے باوجود رہا نہیں کیا جاتا ،یاسین ملک کی جماعت پر پابندی لگا کر بھارت سرکار نے انہیں گرفتار کیا ہوا ہے.

Leave a reply