کشمیر بنے گا پاکستان کا نعرہ کابل سے کشمیر تک گونج رہا ہے، سردار عتیق

0
47

آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس کے قائد و سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار عتیق احمد خان نے کہا ہے کہ کشمیر بھارت کا داخلی مسئلہ نہیں بلکہ بین الاقوامی مسئلہ ہے ،کشمیر بنے گا پاکستان کا نعرہ کابل سے کشمیر تک گونج رہا ہے

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سردار عتیق احمد خان نے کشمیر بنے گا پاکستان سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو ملنے والی سفارتی کامیابیوں نے نریندر مودی کو چکرا کر رکھ دیا ہے۔ سلامتی کونسل میں کشمیر کو ہندوستان کا اندرونی مسئلہ تسلیم نہ کرنا اور صدر ٹرمپ کی ثالثی کی پیشکش یہ بتا رہی ہے کہ کشمیر حل طلب مسئلہ کشمیر ہے۔

سردار عتیق احمد خان کا مزید کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر شدید کرفیو میں ہے،بھارتی تسلط میں ہے اور ایسے میں آرٹیکل 370 کے خاتمے کے فیصلے کو جموں ہائی کورٹ مسترد کر چکی ہے اور بھارتی سپریم کورٹ میں بھی اس پر بحث ہو رہی ہے۔مودی کے اس فیصلے نے ہندوستان میں انتشار اور علیحدگی کے رجحانات کو مضبوط کیا،ہندوستان میں کئی ریاستوں اور قوموں نے اس خدشے کا اظہار کرنا شروع کیا ہے کہ اب اگلے مرحلے پر بھارت ان کی شناخت کو بھی ختم کرنے کی کوشش کرے گا۔پاکستان کی کوششوں سے دنیا نے تسلیم کر لیا ہے کہ کشمیر بھارت کا داخلی مسئلہ نہیں بلکہ بین الاقوامی مسئلہ ہے.

 

دوسری جانب وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے برطانوی نشریاتی ادارے کو دئیے گئے انٹرویو میں کہا کہ پاکستان کو دو طرفہ مذاکرات پر کوئی اعتراض نہیں، کسی تیسرے فریق کی معاونت یا ثالثی کو بھی خوش آمدید کہا جائے گا۔

وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان نے کبھی مذاکرات سے انکار نہیں کیا، بھارت کرفیو ہٹائے، حریت قیادت کو رہا کرے، کشمیری قیادت سے ملنے دے تو بھارت سے مذاکرات ہو سکتے ہیں.

شاہ محمود قریشی کا مزید کہنا تھا کہ اگر پاکستان پر جنگ مسلط کی گئی تو اس کا جواب 26 فروری کی طرح دیا جائے گا، ہماری فوج اور قوم تیار ہیں۔

 

شاہ محمود قریشی نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کشمیریوں نے قربانیاں دے کر مسئلہ عالمی سطح تک پہنچا دیا ،یورپ میں اتنی بڑی تبدیلی آئی جس کا عوام نے فیصلہ کیا،اگر مسئلہ کشمیر بھارت کا اندرونی معاملہ ہے تو کرفیو کیوں ہے؟

کشمیریوں پر بھارتی مظالم کیخلاف پاکستانی قوم سڑکوں پر،باغی ٹی وی کی خصوصی کوریج

مودی نے آخری پتہ کھیل لیا، اب کشمیر آزاد ہو گا، پاک فوج تیار،وزیراعظم عمران خان

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ سب چیزیں کھل کر سامنے آرہی ہیں ،بھارتی موقف مسترد ہورہاہے ،آج کشمیر عالمی سطح پرٹرینڈبن چکاہے،یوایس کانگریس میں قراردادسےمسئلہ کشمیرمزیدعالمی سطح پراجاگرہوگا،

ہندو برادری کرے گی آج کشمیریوں سے یکجہتی، وزیراعظم کریں گے خطاب

Leave a reply