مقبوضہ کشمیر، بھارتی فوج کے مظالم جاری، 4 کشمیری شہید
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی جانب سے کشمیریوں پر مظالم کا سلسلہ جاری ہے
مقبوضہ کشمیر کے ضلع شوپیان کے زینہ پورہ سب ڈویژن کے علاقے ملہورہ وچی میں منگل کی رات بھارتی فوج اور مجاہدین میں جھڑپ ہوئی،4 مجاہدین شہید ہو گئے ۔ ساوتھ ایشین وائر کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ چار مجاہدین ، پلوامہ کے بشار شاہ (اسامہ)، شوپیاں کے طارق بھٹ (لقمان )پلوامہ کے وکیل ڈار (عاصم )اور بارہ مولا کے عزیر بھٹ (قاسم)کا تعلق انصار غزوہ الہند تنظیم سے تھا۔
پاکستان نے بھارت کو کشمیر میں حملے کی منصوبہ بندی کی دی اطلاع…اورپھر ہو گیا حملہ
پلوامہ حملے میں استعمال ہونیوالی گاڑی کے مالک کو کیا بھارتی فوج نے شہید
پاکستان حملہ کر دے گا، بھارتی فضائیہ کو کہاں لگا دیا گیا جان کر ہوں حیران
ہر سال 27 فروری کو آپریشن سوفٹ ریٹارٹ منایا جائے گا، پاک فضائیہ
مقبوضہ کشمیر، کرونا کے مریضوں کی تعداد مسلسل بڑھنے لگی، اموات کتنی ہو گئیں؟
بھارتی فورسزنے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کرنے کا بھی دعویٰ کیا ہے،ساوتھ ایشین وائر کے مطابق بھارتی فوج نے علاقے میں عسکریت پسندوں کی موجودگی کی اطلاع موصول ہوئی تھی جس کے بعد علاقے کو سکیورٹی فورسز نے محاصرے میں لیا۔محاصرے کے دوران فورسز اہلکاروں اور مجاہدین کے مابین تصادم شروع ہوا۔تصادم شروع ہوتے ہی ضلع میں انٹرنیٹ سروس کو معطل کردیا گیا ۔
مقبوضہ کشمیر میں گزشتہ برس ماہ اگست سے کرفیو نافذ ہے جب بھارت نے کشمیر کی خصوصی حیثت کا خاتمہ کیا تھا تا اہم اب کرونا وائرس کی وجہ سے لاک ڈاؤن مزید سخت کیا گیا ہے،بھارتی پولیس نے متعدد صحافیوں کو بھی حراست میں لے کر پوچھ گچھ کی اور کام کرنے سے روک دیا۔ بھارتی فوج نے خاتون صحافی سمیت 3 صحافیوں کے خلاف مقدمے درج کرکے انہیں گرفتار کیا ہے.
کرونا لاک ڈاؤن،دنیا والو…اب کشمیریوں کی تکالیف کا اندازہ ہو گیا ہو گا. وزیراعظم