پاکستان نے بھارت کو کشمیر میں حملے کی منصوبہ بندی کی دی اطلاع…اورپھر ہو گیا حملہ

0
36

پاکستان نے بھارت کو خبر دار کیا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں ذاکر موسیٰ کی شہادت کے بعد عسکریت پسند پلوامہ طرز کا بڑا حملہ کرنا چاہتے ہیں جس کے بعد بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں سیکورٹی انتہائی سخت کر دی اس کے باوجود بھارتی فوج پر حملہ گیا جس کے نتیجے میں دو اہلکار ہلاک اور سات زخمی ہو گئے.

مقبوضہ کشمیر،بارودی سرنگ دھماکا سے 9 زخمی بھارتی فوجیوں میں سے 2 ہلاک

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان نے بھارت کو خبر دار کیا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں ذاکرموسیٰ کی شہادت کے بعد عسکریت پسند پلوامہ طرز پر حملہ کر سکتے ہیں .پاکستان کی جانب سے بھارت کو دی جانے والی خفیہ معلومات میں کہا گیا تھا کہ پلوامہ طرز پر کار حملہ یا خود کش حملہ ہو سکتا ہے پاکستان نے حملے کے بارے میں معلومات بھارتی سفارتخانے کو اسلام آباد میں دی، جس کے بعد مقبوضہ کشمیر میں سیکورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی. اور اس ضمن میں کشمیر میں بھارتی فوجیوں کو آگاہ کر دیا، پاکستان نے مقبوضہ کشمیر میں حملے کی اطلاع بھارت کے ساتھ ساتھ امریکا کو بھی دی تھی جس پر امریکا نے بھی بھارت کو خبر دار کر دیا تھا. پاکستان کی جانب سے کشمیر میں عسکریت پسندوں کے حملے کی خفیہ اطلاع کے چند دن بعد پلوامہ میں ہی بھارتی فوج کی گاڑی بارودی دھماکے کا نشانہ بن گئی جس میں 9 فوجی اہلکار زخمی ہوئے تھے جن میں سے دو بھارتی فوج ہسپتال پہنچ کر ہلاک ہو گئے.

 

واضح رہے کہ 14فروری2019کو کشمیرکے علاقہ لیتہ پورہ اونتی پورہ میں سری نگرجموں شاہراہ پربھارتی فوج کے کانوائے پرکارخودکش حملہ کیاگیاتھا،جس کے نتیجے میں چالیس سے زائد بھارتی فوجی اہلکار ہلاک ہوئے تھے

Leave a reply