مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کمیشن نے قابض ریاستی انتظامیہ کو ہدایات جاری کی ہیں کہ سوپور کے رہائشی نوجوان جنید احمد کے قتل کا مقدمہ درج کرے،
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق انسانی حقوق کمیشن کے رکن بہادر سنگھ جموال نے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ قابض انتظامیہ جنید احمد کے قتل کا مقدمہ درج کرنے کے ساتھ ساتھ ایس ایس پی رینک کے افسر کو بھی مذکورہ کشمیری نوجوان کے قتل کے واقعے کی تحقیقات کیلئے مقرر کرے،
مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کمیشن کا مزید کہنا تھا کہ یہ بات واضح ہو چکی ہے کہ مذکورہ کشمیری نوجوان کو بھارتی فورسز نے دوران حراست قتل کیا ہے لہذا مقتول جنید احمد کے حواحقین کو پانچ لاکھ روہے کا معاوضہ فراہم کیا جائے، انسانی حقوق کمیشن نے اپنے حکم نامے کی کاپیاں چیف سیکرٹری، محکمہ داخلہ اور ڈائریکٹر جنرل پولیس کی بھی بھیج دی ہیں، واضح رہے کہ کشمیر میں بھارتی فوج نے حالیہ دنوں میں قتل و غارت گری میں شدت پیدا کر رکھی،