کشمیر کے حوالے سے حکومت کے کردار پر سراج الحق نے اٹھائے سوالات
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے جماعت اسلامی ضلع شرقی اور ضلع غربی کراچی کے تحت منعقدہ ایک روزہ ”دعوتی وتربیتی اجتماع“ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر کے حوالے سے ہمارے حکمران فوجی جنرل گریسی اور پہلے پہلا وزیرخارجہ سر ظفر اللہ کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں،کشمیر کے حوالے سے حکومت کا کردار مشکوک ہے۔
سراج الحق نے مزید کہا کہ اگر حکومت مدینہ کی ریاست کے قیام کے لیے کام کرتی تو ہم اس کا ساتھ دیتے مگر ان کا رخ تو ورلڈ بینک کی طرف ہے، ورلڈ بینک اور مدینہ کی اسلامی ریاست کی منزل ایک نہیں ہو سکتی۔ اس وقت پرویز مشرف کو سزا دینا یا نا دینا عام آدمی کا مسئلہ نہیں ہے، اصل ضرورت آئین وقانون کی بالادستی ہے، عدالتوں اور تعلیمی اداروں میں انگریز ی قوانین کے بجائے قرآن کی بالادستی دیکھنا چاہتے ہیں ایوانوں میں امریکی ایجنٹوں کے بجائے غلامان مصطفی کو دیکھنا چاہتے ہیں،15ماہ سے اعلانات اورسبز باغ دکھائے جارہے ہیں۔
سراج الحق کا مزید کہنا تھا کہ ایک اجلاس پر 10کروڑ تک خرچ ہوتا اور اجلاس10منٹ ہی چلتا ہے، یہ حکمران کبھی بھی ایجنڈے پر بات نہیں کرتے، وسائل کی غیر منصفانہ تقسیم ہے، غریب پریشان ہے،کل کے اور آج کے حکمرانوں میں کوئی فرق نہیں یہ سب ورلڈ بینک کے در پر سجدہ ریز ہیں،کل بھی امریکا سے ڈرنے والی قیادت تھی آج کے حکمران بھی امریکا سے خوف کھاتے ہیں۔
سراج الحق نے مزید کہا کہ ہم بظاہر آزاد لیکن معاشی طور پر غلام ہیں، ہمارا نظام تعلیم، سیاست، قیادت سب غلام بن کر رہ گئے ہیں ہمار اکا م صرف یس سر کہنا رہ گیا ہے۔ پاکستان 20کروڑ مسلمانوں کا ایک سمندر ہے، ہمارے پاس بہترین جغرافیائی لوکیشن ہے،1947میں جغرافیائی طور پر ہم آزاد ہوئے مگر آج بھی غلامانہ فیصلے ہیں اسی وجہ سے نہ نظام معیشت بہتر ہے اور نہ ہم معاشرے کو ایک قوم بنانے میں کامیاب ہوسکے، آج پاکستان کو کشمیر کا مسئلہ درپیش ہے،15اگست سے آج تک کشمیر کا محاصرہ ہے لیکن حکومت کے پاس کوئی کشمیر پالیسی نہیں ہے، ہم نے 22دسمبر کو ڈی چوک پر ”کشمیر مارچ“ منعقد کیا جس سے بھارت اتنا خوف زدہ نہیں ہوا جتنا ہمارے حکمران خوف زدہ ہوگئے، ہمارے کارکنوں کو گرفتار کیا گیا اور حراساں کیا گیا۔یہ سب کس کو خوش کرنے کے لیے کیا گیا،حکمرانوں نے امریکہ اور بھارت کو پیغام دیا کہ ہم کشمیریوں کی حمایت کرنے والوں کے ساتھ نہیں ہیں۔
قائداعظم کے پاکستان کی تکمیل کون کرے گا؟ وزیراعظم آزاد کشمیربول پڑے
بانی پاکستان کے یوم پیدائش پر وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ نے دیا کشمیریوں کو اہم پیغام
پاکستان کو اسلامی فلاحی ریاست بنانے کا خواب کب پورا ہو گا؟ وزیراعلیٰ پنجاب نے کیا بڑا دعویٰ
بانی پاکستان کے یوم پیدائش پر وزیراعلیٰ سندھ نے دیا اہم پیغام
ہم ملک کو مستحکم، خوشحال اور ترقی یافتہ بنا سکتے ہیں؟ گورنر سندھ نے بتا دیا
قائداعظم کی کشمیر بارے کیا خواہش تھی؟ صدر آزاد کشمیر نے ایکبار پھر اظہار کر دیا
جماعت اسلامی کے اجتماع سے نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی، امیر جماعت اسلامی صوبہ سندھ محمد حسین محنتی،امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن، امیر ضلع شرقی شاہد ہاشمی،سیکرٹری جماعت اسلامی ضلع شرقی ڈاکٹر فواد، معروف مربی ذکی احمد صدیقی،ضلع غربی کے امیر محمد اسحاق خان،سیکرٹری ضلع غربی محمود الحسن ودیگر نے بھی خطاب کیا۔