کشمیر کا پوسٹر بوائے کہ جس کی جدائی کو ایک عرصہ ہوا تمام ، تحریر: محمد عامر

کشمیر کا پوسٹر بوائے کہ جس کی جدائی کو ایک عرصہ ہوا تمام ، تحریر: محمد عامر

باغی ٹی وی : ‏برہان وانی، تحریک آزادی کشمیر میں نئی روح پھونکنے والا حریت کمانڈر 8 جولائی 2021
مقبوضہ کشمیر کی جِدو جہدِ آزادی کو اپنے خون سے نیا رنگ دینے والے حریت کمانڈر برہان مظفر وانی اور ان کے ساتھیوں کو شہید ہوئے پانچ برس بیت گئے۔

شہید برہان وانی 19 ستمبر 1994 میں جموں کشمیر کے ایک گاؤں شریف آباد میں پیدا ہوئے ، برہان وانی نے صرف پندرہ سال کی عمر میں گھر سے بھاگ کر تحریک آزادی کشمیر میں شرکت کا فیصلہ کیا اور ایک مسلح تنظیم میں شامل ہوئے ، ایک سال بعد حزب المجاہدین میں شامل ہوگئے۔

برہان وانی کے بھائی خالد وانی کو 2015 میں بھارتی فوجیوں نے ترال کے علاقے میں اس وقت ایک جعلی مقابلے میں شہید کردیا تھا، جب وہ اپنے تین دوستوں کے ہمراہ اپنے بھائی سے ملنے جارہے تھے۔

بڑے بھائی کی شہادت کے بعد برہان وانی نے کھل کر سوشل میڈیا کے ذریعے کشمیری نوجوانوں کو بندوق اٹھانے اور بھارت کیخلاف مسلح جدوجہد کی راہ اپنانے کی بھرپور مہم چلائی، جس کے جواب درجنوں نوجوان بھارتی فوج کیخلاف اس مہم میں شامل ہونے لگے۔

آٹھ جولائی دو ہزار سولہ کو برہان مظفر وانی ککرناگ کے بم ڈورہ گاؤں میں محاصرے اور تلاشی کی ایک کارروائی کے دوران دو ساتھیوں سمیت شہید کر دیئے گئے تھے۔

عالمی مبصرین کے مطابق برہان وانی کی شہادت نے مقبوضہ علاقے کے نوجوانوں میں حق خود ارادیت کے حصول کی خاطر ایک نئے جذبے کو جنم دیا اور جاری تحریک مزاحمت میں ایک نئی روح پھونکی۔

برہانی وانی نے اپنے خون سے وہ لکیر کھینچ دی جس کو اب بھارت چاہے بھی تو مٹا نہیں سکتا ان کی آواز آج مقبوضہ وادی کے کونے کونے میں سنائی دی رہی ہے۔

تحریر: محمد عامر

Comments are closed.