تحریک جوانان پاکستان کے چیئرمین عبداللہ حمید گل نے کہا ہے کہ کشمیر کی آزادی کے لئے عملی اقدامات کرنے ہوں گے

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے تحریک جوانا ن پاکستان کے مرکزی میڈیا ایڈوائزر نسیم الحق زاہدی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،عبداللہ گل کا کہنا تھا کہ کشمیرکی آزادی اب صرف زبانی کلامی مذمت سے نہیں ہندوستان کی مرمت سے ہو گی، حکومت ،کشمیر کے متعلق اپنی پالیسی واضح کرے کہ وہ کشمیر کے حصول کے لیے کس حد تک جاسکتی ہے ۔ہم جنگ کے خواہشمند نہیں مگر ہم کسی صورت کمزور بھی نہیں ،

عبداللہ گل نے مزید کہا کہ بھارت سالوں سے ہماری امن کی خواہش کو ہماری کمزروری سمجھ بار بار ہم پر جنگ مسلط کررہا ہے۔پاکستان میں ہونے والی دہشت گردی کے پیچھے براہ راست بھارت ،امریکہ اور اسرائیل ملوث ہے ۔کشمیر میں مظلوم کشمیر یوں پر استعمال ہونے والا اسلحہ اسرائیلی اور امریکہ کا ہے ۔بھارت نے مظلوم کشمیریوں کو بھوک سے مارنے کا منصوبہ بناکر مسلسل کرفیو لگا رکھا ہے ۔اس وقت کشمیری مسلسل پاکستان کی طرف امید لگائے بیٹھے ہیں۔کشمیرپاکاکستان کی شہہ رگ ہے جو کہ دشمن کے نرغے میں ہے ۔اس نازک میں ہمیں ہر صورت میں کشمیر کی آزادی کے عملی اقدامات کرنے ہونگے۔

قبل ازیں انہوں نے نسیم الحق زاہدی کو ہدایات دیں کہ تحریک جوانان پاکستان کے میڈیا ونگ کو فعال کیا جائے اور اضلاع کی سطح پر میڈیا کے کوآرڈینیٹر مقرر کیے جائیں.

Shares: