مقبوضہ جموں و کشمیر کی حالت زار، سابق رکن اسمبلی کی آنکھوں میں آگئے آنسو

0
37

مقبوضہ جموں و کشمیر سے آرٹیکل 370 ہٹائے جانے کے معاملے پر سی پی آئی ایم لیڈر اور جموں و کشمیر کے سابق رکن اسمبلی محمد یوسف تاریگامی اور پارٹی کے قومی جنرل سکریٹری سیتا رام یچوری نے دہلی میں پریس کانفرنس کی۔
مقبوضہ کشمیر میں کرفیو لاک ڈاؤن کو 44 واں روز ، بھارتی فوج نے چوراہوں میں بنکر بنا لیے
دونوں رہنماﺅں نے پریس کانفرنس میں مودی حکومت کو زبردست تنقید کا نشانہ بنایا۔

یچوری نے کہا کہ کشمیر کے حالات معمول پر نہیں ہیں۔ کشمیر ایشو اب عدالت کے پاس ہے اور عدالت کو ہی اس پر فیصلہ سنانے کا حق ہے۔ پریس کانفرنس میں مقبوضہ کشمیرکی حالت زار کو بیان کرتے ہوئے یوسف تاریگامی کی آنکھوں میں آنسو آ گئے۔ انھوں نے کہا کہ کشمیر دھیرے دھیرے موت کے قریب جا رہا ہے۔

یاد رہے کہ کشمیر میں بھارت کی فوجی دہشت گردی کا آج 44 واں روز ہے۔ مقبوضہ وادی دنیا کی سب سے بڑی جیل بن چکی ہے۔ سری نگر کے چوراہوں پر بھارتی فوج نے بلٹ پروف بنکرز بنا لیے۔ کشمیریوں کے لیے آواز اٹھانے والے عالمی اداروں کے خلاف بھارت کی سازشیں ناکام ہو گئیں، آج یورپی یونین کے اجلاس میں مسئلہ کشمیر پر بحث ہو گی۔

Leave a reply