بھارت کشمیر کی حیثیت تبدیل کر رہا جب کہ ہم نے کشمیر کی موثر آوازوں کو بھی خاموش کردیا، کشمیر کے لیے بھارت کیا کر رہا ہے اور ہم کہاں کھڑ ے ہیں.انصار عباسی کی حالات کے تناظر میں اہم ٹویٹ
تفصیلات کےمطابق مقبوضہ کشمیر کی موجودہ صورت حال پر سینئر صحافی انصار عباسی نے ٹویٹ کرتےہوئے کہا ہےکہ بھارت کشمیر کی تاریخی حیثیت تبدیل کر رہا ہے. جب کہ ہم اس بات پر بہت خوش ہیں کہ امریکا نے ہمیں مصالحت اور ثالثی کا لولی پوپ دے دیا ہے .یہ لولی پوپ بھی اگر مگر کے ساتھ ہے کہ اگر بھارت سرکار کی خوشنودی ہو تو پھر ملے گی.
جب کہ ہمارا حال یہ ہے کہ ہم نے پہلے ہی کشمیر کے متعلق موثر اور بلند آوازوں کے حامل افراد کو جیل کی سلاخوں کے پیچھے کر رکھا ہے ، صرف اس لیے کہ بھارت اور امریکا ہم سے یہ چاہتا تھا.ان حالات میں آگے کیاہوتا ہے؟ یہ بات قابل تشویش ہے.
واضح رہےکہ حکومت جماعۃ الدعوۃ کے امیر حافظ سعید کو جیل میں ڈال رکھا ہے جن کو ملک بھر میں کشمیراور کشمیریوںکی آزادی کی موثر آواز سمجھا جاتاہے. اسی طرح انکی جماعت بھی تبدیلیوں کی شکار ہے جسے مکمل طور پر غیر فعال کر دیا ہے.