کشمیر کی صورت حال اقوام متحدہ کی ناکامی ہے،وزیراعظم

0
39

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کشمیر کی صورت حال اقوام متحدہ کی ناکامی ہے،عالمی برادری کو اب مسئلہ کشمیر پر ایکشن لینے کا وقت آگیا ہے

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے نیو یارک میں‌ ایشیا سوسائٹی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نریندر مودی آر ایس ایس کا تاحیات رکن ہے ،بھارت کی جانب سے مسائل سامنے آئے،یہ وہی نظریہ ہے جس نے مہاتما گاندھی کو قتل کر دیا،جتنی بڑی بھارت کی فوج ہے کیا وہ دہشت گردی کے خلاف جنگ لڑ رہی ہے ؟ اقوام متحدہ کو اپنے مبصر کشمیر بھیجنے چاہئیں تاکہ وہ حقیقت خود دیکھ سکیں ،

وزیراعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ کشمیر کی صورت حال اقوام متحدہ کی ناکامی ہے،عالمی برادری کو اب مسئلہ کشمیر پر ایکشن لینے کا وقت آگیا ہے ،5اگست کو بھارت نے کشمیر کی خصوصی حیثیت کو یکطرفہ طور پر ختم کر دیا ،بھارت نے80لاکھ کشمیریوں کو محصور کر رکھا ہے،کشمیر کی آئینی حیثیت تبدیل کر کے مودی حکومت بند گلی میں آگئی ،

سفیر کشمیر،وزیراعظم پاکستان آج پیش کریں گے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں کشمیر کا مقدمہ

ہم اپنی سرزمین پرکسی دہشتگرد گروپ کوکام کرنے کی اجازت نہیں دیں گے، وزیراعظم

نائن الیون کے بعد پاکستان نے امریکہ کی جنگ میں شامل ہو کر بہت بڑی غلطی کی، وزیراعظم عمران خان

کشمیر سے متعلق سوال پر ٹرمپ نے کیا جواب دیا؟ جان کر ہوں حیران

وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا کہ میں نے مقبوضہ کشمیر پر دنیا کے ہر سربراہ سے بات کی ہے ،کشمیر کے مستقبل کا فیصلہ وہی ہوگا جو کشمیری عوام چاہیں گے ،یہ کشمیریوں کا حق ہے کہ وہ اپنے لیے خود فیصلہ کریں ،آر ایس ایس کا نظریہ  ہی مسلمانوں سے نفرت کرنا ہے،اگر اس زمانے میں کوئی خود کو کسی سے نسلی طور پر برتر مانتا ہے تو وہ غلط ہے ، میں جنگ کی دھمکی نہیں دے رہا بلکہ دنیا کو خبردار کر رہا ہوں ،

بھارت کشمیر سے کرفیو اٹھائے، امریکا

وزیراعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ امریکی صدر ٹرمپ نے حسن روحانی سے بات کرنے کو کہا،ایران کے مسئلے پر ثالث کا کردار ادا کر سکتے ہیں،ایران کے معاملے پر کشیدگی کم کرنے کی کوشش کررہےہیں،

نفرت انگیز تقاریر اور اسلامو فوبیا کے خاتمہ کیلئے مؤثر اقدامات کی ضرورت ہے، وزیراعظم عمران خان

اقوام متحدہ مداخلت کرے، تقریر سے کچھ نہ ہوا تو دنیا کو پتہ چل جائے گا کشمیر میں کیا ہو رہا ہے، وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان سے ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیرمحمد کی ملاقات

وزیراعظم عمران خان نے ٹرمپ سے کشمیر بارے بڑا مطالبہ کر دیا

 

وزیراعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیرمیں کرفیو ہٹتےہ ی بڑی خونریزی کاخدشہ ہے،پاک بھارت کشیدگی بڑھ سکتی ہے،قائداعظم نےاسرائیل سے متعلق پالیسی واضح کردی تھی،پہلے مسئلے کا منصفانہ حل نکلے،فلسطینی ریاست قائم ہونی چاہیے،

Leave a reply