‏وزیراعظم کی زیرصدارت مقبوضہ کشمیر سے متعلق اجلاس آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی بھی شریک

باغی ٹی وی :‏وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت مقبوضہ کشمیر سے متعلق اعلیٰ سطح کا اجلاس جس میں آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی شریک ہیں. وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ حالیہ بھارتی اقدامات سے خطے کے امن و سلامتی کو شدید خطرات لاحق ہیں۔

وزیراعظم کی زیر صدارت کشمیر سے متعلق اعلیٰ سطحی اجلاس اسلام آباد میں ہوا جس میں مقبوضہ کشمیر کی موجودہ صورت حال کا جائزہ لیا گیا۔

جاری اعلامیہ کے مطابق اجلاس میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ، ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید، معاون خصوصی معید یوسف اور دیگر سینیئر حکام بھی شرکت کی۔

اعلامیہ کے مطابق اجلاس میں مقبوضہ کشمیر سے متعلق بھارتی اقدامات کی مذمت کی گئی۔ اجلاس میں رواں سال 5 فروری کو یوم یکجہتی کشمیر بھرپور طریقے سے منانے کا فیصلہ کیا گیا۔

اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم نے کہا کہ کشمیریوں کے حق خود ارادیت کے حصول تک اخلاقی، سیاسی و سفارتی حمایت جاری رہے گی۔

اجلاس کے شرکاء نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں مسئلہ کشمیر کو زیرِ بحث لانے کا خیر مقدم کیا۔ سلامتی کونسل میں مسئلہ کشمیر کا زیرِ بحث آنا بین الاقوامی برادری کی ذمہ داری کا مظہر ہے۔

اقوام متحدہ مداخلت کرے، تقریر سے کچھ نہ ہوا تو دنیا کو پتہ چل جائے گا کشمیر میں کیا ہو رہا ہے، وزیراعظم

اسلامی ممالک کو کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی دکھانی ہوگی، وزیراعظم
یاد رہے کہ بھارت نے 5 اگست کو مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کی ہوئی ہے جس کے بعد وادی بھر میں لاک ڈاؤن کا سلسلہ جاری ہے جبکہ مقبوضہ وادی دنیا کی سب سے بڑی جیل بنی ہوئی ہے جہاں پر 80 لاکھ مسلمانوں کے لیے 9 لاکھ بھارتی فوجی تعینات کیے گئے ہیں۔شرکا نے مقبوضہ کشمیر میں 165 روز سے جاری بھارت کے غیر انسانی لاک ڈاؤن اور 9 لاکھ قابض بھارتی افواج کے ہاتھوں کشمیریوں کے حقوق کی پامالیوں کی مذمت کی۔

شرکا کا کہنا تھا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) حکومت کے متشدد بیانات اور جارحانہ اقدامات کے باعث علاقائی امن و استحکام کو خطرہ ہے۔

شرکا کا مزید کہنا تھا کہ آر ایس ایس سے متاثر بی جے پی حکومت کی مسلمان اور کشمیر مخالف ہندوتوا کی سوچ خطے کے امن و استحکام کے لیے خطرناک صورتحال پیدا کرنے کی ذمہ دار ہے۔

شرکا نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں 15 جنوری کو مسئلہ کشمیر پر غور کا خیرمقدم کیا اور کہا کہ سلامتی کونسل میں مسئلہ کشمیر پر غور صورتحال کی سنگینی کا عالمی سطح پر اعتراف ہے۔

Shares: