مقبوضہ کشمیر کے پلوامہ ضلع سے لاپتہ ہونے والے تین نوجوانوں کی ہتھیاروں سمیت تصاویر منگل کو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہیں۔
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ان تینوں نوجوانوں کے نام ناظم احمد، ارشاد احمد اور رفیق احمد بتائے گئے ہیں جو پلوامہ کے رہنے والے ہیں. مذکورہ نوجوانوں سے متعلق بتایا گیا ہے کہ یہ یکم جون کو کشمیری مجاہدین کی صفوں میں شامل ہوئے تھے. کشمیری نوجوان ناظم سے متعلق بتایا گیا ہے کہ وہ گذشتہ چار روز سے جبکہ ارشاد اور رفیق گذشتہ ایک ماہ سے لاپتہ ہیں۔
تینوں نوجوانوں کے گھروالوں نے پولیس کے پاس گمشدگی کی شکایات درج کرائی ہیں۔ ادھر بھارتی فورسز اہلکاروںکا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تصاویر کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔ واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں مقامی نوجوان بڑی تیزی سے تحریک آزادی میں شامل ہو رہے ہیںجس پر بھارتی عسکری حکام اور حکومت سخت پریشان ہے. مق