مقبوضہ کشمیر میں‌ تحریک آزادی کچلنے میں‌ ناکام بھارت سرکار نے آسام رائفلز کو کشمیر کے حساس علاقوں‌ میں تعینات کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں.

باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں‌ بھارتی فوج، سی آر پی ایف اور انڈوتبتین بارڈر پولیس کے علاوہ اب آسام رائفلز کی تعیناتی کو ہندوستانی حکومت کی ناکامی کے طور پر دیکھا جارہا ہے. یہ حکم نامہ ہندوستانی وزارت داخلہ نے جاری کیا ہے. جموں‌ کشمیر میں آسام رائفلزکے نئے بٹالینز بھی قائم کئے جائیں گے۔ بھارتی حکومت نے ناگہانی آفات سے نمٹنے کے بہانے برما کے ساتھ لگنے والی سرحد پر تعینات فورسز کو مقبوضہ کشمیر میں تعینات کرنے کی منظوری دی ہے۔

آسام رائفلز 1835ء میں قائم کی گئی تھی. اس پیرا ملٹری فورس میں‌ اس وقت تقریبا پچاس ہزار کے قریب اہلکار شامل ہیں۔ آسام رائفلز میں بھارتی فوج کے افسران تعینات کئے جاتے ہیں اوریہ بھارتی وزارت داخلہ کے تحت کام کرتی ہے۔

یاد رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں ان دنوں‌ تحریک آزادی بھرپور عروج پر ہے اور اعلیٰ‌تعلیم یافتہ نوجوان تیزی سے عسکری تنظیموں‌میں شمولیت اختیار کر کے بھارتی فوج کے خلاف برسرپیکار ہو رہے ہیں.

Shares: