مقبوضہ جموں کشمیرکے ڈوڈہ ضلع میں ہندوانتہاپسندوں نے مسلمانوں کی عیدگاہ میں جمع ہو کر اس کی بے حرمتی اور اسلحہ لہراتے ہوئے وہاں ڈانس کرتے رہے جس پر کشمیریوں کی بڑی تعداد نے آج شدید احتجاج کیا ہے،
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ ڈوڈہ کے مرمت علاقہ میں پیش آیا ہے، احتجاجی مظاہرین نے قابض انتظامیہ سے ہندوانتہاپسند عناصر کی گرفتاری اور ان کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے، مظاہرین کا کہنا تھا کہ ایسی توہین آمیز کارروائیوں کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا،
احتجاجی مظاہرین نے قابض انتظامیہ کو خبردار کیاکہ اگر عید گاہ کی بے حرمتی کرنے والے ان انتہاپسند ہندو اہلکاروں کو سزا نہ دی گئی تو اس کے سنگین نتائج نکلیں گے، واضح رہے کہ ہتھیاروں سے لیس ہندو انتہا پسندوں کے ایک گروپ نے مرمت علاقہ کی عیدگاہ میں جمع ہو کر ناچ گانے کا اہتمام کیا، اس مذہبی مقام کی بے حرمتی کی اور اشتعال انگیز نعرے بازی بھی کرتے رہے،