مقبوضہ کشمیر، پیلٹ گن کے چھروں سے زخمی نوجوان شہید ہو گیا، کشمیریوں‌ کا شدید احتجاج

0
39

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی طرف سے پیلٹ گن کے برسائے گئے چھرے لگنے سے زخمی ہونے والا ایک شہری شہید ہو گیا ہے،

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مودی سرکار کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کئے جانے کے بعد سری نگر کے صورہ علاقہ میں‌ احتجاجی مظاہرہ کے دوران ایک کشمیری بری طرح زخمی ہو گیا تھا، اسے علاج معالجہ کی سہولیات صحیح معنوں میں مہیا نہیں‌ ہو سکیں جس پر وہ آج شہید ہو گئے ہیں، کشمیری نوجوان کی پیلٹ گن سے شہادت کے بعد بھارتی فورسز نے سکیورٹی انتظامات اور زیادہ سخت کر دیے ہیں،

پیلٹ گن سے زخمی ہو کر شہید ہونے والے کشمیری کا نام اسرار احمد خان بتایا گیا ہے، وہ صورہ علاقہ میں چھ اگست کو زخمی ہوئے تھے، پیلٹ گن کے چھرے لگنے سے اس کے چہرے اور سینوں پر گہرے زخم آئے تھے اور اسے شیر کشمیر انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز میں داخل کروایا گیا تھا،

واضح رہے کہ بھارتی فورسز کے مظاہروں کے دوران تشدد سے سینکڑوں‌ افراد زخمی ہیں‌ جنہیں‌ ہسپتالوں میں بھی علاج کی سہولیات میسر نہیں ہیں،

Leave a reply