مقبوضہ کشمیر میں حالات خراب ہو سکتے ہیں، اس لئے چار ماہ کا راشن جمع کر لیں، بھارتی فوج کے افسر نے ماتحتوں کو خط لکھا تو مقبوضہ کشمیر میں تعینات بھارتی فوج میں کھلبلی مچ گئی.

بھارتی فوج کی مشقیں، بارود پھٹنے سے فوجی ہلاک، انکوائری کا حکم

بھارتی فوج کو مل رہا ہے ناقص اسلحہ، فوج نے مودی سرکار کو کروایا احتجاج ریکارڈ

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے علاقے بڈگام میں تعینات بھارتی فوج کے ریلوے سیکورٹی افسر نے اپنے ماتحتوں کو خط لکھا کہ مقبوضہ کشمیر میں حالات خراب ہو سکتے ہیں، اس لئے کم از کم چار ماہ کا راشن جمع کر لیں، بھارتی فوج کے آفیسر کا یہ خط کشمیر میں سوشل میڈیا پر وائرل ہوا تو بھارتی فوج میں کھلبلی مچ گئی.

بھارتی فوج کی ”آپریشن سدھرشن“ نامی جنگی مشقوں‌ کا آغاز، بی ایس ایف نے کیا مقصد بتایا؟ اہم خبر

 

خط میں مزید لکھا گیا کہ چار ماہ کے راشن کے ساتھ ہو سکے تو اپنے گھر والوں کو کشمیر سے باہر بھیج دیں . سوشل میڈیا پر خط آنے کے بعد بھارتی فوجی ذہنی طور پر شدید پریشان ہو گئے، جب بھارتی فوج کی اعلیٰ قیادت کو خط کا معلوم ہوا تو انہوں نے وضاحت طلب کی کہ ایسا خط کیوں لکھا گیا؟

 

واضح رہے کہ بھارتی فوج نے مودی سرکار کو گزشتہ ماہ کہا تھا کہ حکومت فوج کو گھٹیا اور ناقص اسلحہ دے رہی ہے جس کا فوج کو نقصان ہو رہا ہے.پچھلے پانچ برسوں میں میں ٹینکوں کے ذریعے داغے گئے 125 ایم ایم ہائی دھماکہ خیز گولہ بارود کے 40 سے زیادہ حادثات ہوئے ہیں۔ اسی طرح،بھارتی فوج نے فروری میں ٹریننگ کے دوران فائرنگ رینج میں ایک افسر اور چار بھارتی فوجیوں کے زخمی ہونے کے بعد اسلحہ لینا بند کر دیا تھا

Shares: