کشمیر کاز: 19ستمبر کوامریکن قونصلیٹ کو یادداشت د ی جائیگی،ورلڈ کالمسٹ کلب

0
31

ورلڈ کالمسٹ کلب اور انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ کے مرکزی وصوبائی عہدیداران اورارکان نے جموں وکشمیرمیں مسلسل 44روز سے کرفیو کی آڑ میں کشمیری نوجوانوں کی ماورائے قانون گرفتاریوں ، نسل کشی جبکہ کشمیری خواتین کی آبروریزی اوروہاں سیب کے باغات کی کٹائی پر انتہائی غم وغصہ اورگہری تشویش کااظہارکرتے ہوئے یہ مجرمانہ روش فوری ختم کرنے پرزوردیا ہے۔

دونوں تنظیموں کے باہمی اشتراک سے 19ستمبر بروزجمعرات دوپہر2:30بجے امریکن قونصلیٹ لاہورکے باہر پرامن احتجاجی مظاہرہ ہوگااوریادداشت پیش کی جائے گی جبکہ26ستمبربروزجمعرات کو فیصل چوک مال روڈپرکشمیرکاز کیلئے پرامن احتجاجی مظاہرہ ہوگاجبکہ برطانوی قونصلیٹ میں یادداشت پیش کی جائے گی ۔

اس امرکافیصلہ ورلڈ کالمسٹ کلب کے مرکزی چیئرمین محمددلاورچوہدری کی صدارت میں ایک اہم اجلاس میں کیا گیا ۔انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ کے مرکزی صدر محمدناصراقبال خان، سیکرٹری جنرل محمدرضایڈووکیٹ ، چیف آرگنائزراشفاق احمدکھرل ایڈووکیٹ ، آرگنائزرمحمد فیصل پاشا، سینئر نائب صدور تنویرخان، مخدوم وسیم قریشی ایڈووکیٹ ، محمداشرف عاصمی ایڈووکیٹ، ایڈیشنل سیکرٹری جنرل سلطان حسن بٹ ، نائب صدورنوشادحمید ،سلمان پرویز،ناصرچوہان ایڈووکیٹ ، شکیل اعوان، ممتازاعوان، صدرپنجاب محمدیونس ملک ،صدرشیخوپورہ عمران حیدر اورعبدالحنان چوہدری بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔

مقررین نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اہل ضمیر اہل کشمیر کے ساتھ ہیں۔ مودی انسانیت کی نابودی کاخواہاں اورکشت وخون کے درپے ہے ،دنیا دوایٹمی ملکوں کے درمیان تصادم کی متحمل نہیں ہوسکتی ۔ہم امن کے علمبردار ہیں لیکن اگرانسانیت کی بقاءکیلئے جنگ ناگزیر ہوئی توپھر پاکستان بھارت کابھرکس بنادے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہم اپنے کشمیری بھائی بہنوں کوبھارتی درندوںکے رحم وکرم پرنہیں چھوڑسکتے ۔ جموں وکشمیر میںبھارتی بربریت عالمی ضمیر کی مجرمانہ خاموشی بلکہ ایک طرح سے ملی بھگت کا شاخسانہ ہے۔انہوں نے کہا کہ مودی تنہابھارت کومسلمانوں اوربالخصوص کشمیریوں کیلئے مقتل گاہ نہیں بناسکتا،اگرآج مودی کوانصاف کے کٹہرے میںکھڑا نہ کیا گیا توعنقریب بھارت میں مسیحیوں، سکھوں اوراچھوت ہندوﺅں کی نسل کشی شروع ہوجائے گی ۔ مودی نے بھارت کوہندوریاست بنانے کابیڑااٹھایا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مقتدرقوتوں کے ڈبل سٹینڈرڈ نے سخت مایوس کیا ہے۔اوورسیزپاکستانیوں کوکشمیرکاز کیلئے اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹر کے باہر دھرنادینا ہوگا۔

Leave a reply