اسلام آباد :کشمیر ملین مارچ کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے کشمیر یوتھ الائنس کا اجلاس ہوا ,جس میں اسلام آباد کی تمام یوتھ آرگنائزیشنز کے سربراہان نے شرکت کی۔ تنظیموں کے نمائندگان نے اپنی کارکردگی سے آگاہ کیا اور کشمیر ملین مارچ کو کامیاب بنانے کے لیے اپنی تجاویز پیش کیں۔ ملین مارچ کی اجلاس کمیٹی کا اجلاس وحید شریف صاحب کی سربراہی میں ہوا۔ جبکہ کشمیر یوتھ الائنس کے وائس چئیرمین کاشف ظہیر کمبوہ نے اجلاس کے بنیادی مقاصد کا احاطہ کرتے ہوئے تمام تنظیموں کے سربراہان کو اعتماد میں لیا اور جدوجہد مزید تیز کرنے پر زور دیا۔ ان کا کہنا تھا تاریخ رقم کرنے جارہے ہیں۔ کشمیریوں کی آواز ہر لبیک کہنے جارہے ہیں۔ ہر تنظیم گھر گھر پہنچے اور کشمیر ملین مارچ کا پیغام ہہنچائیں۔

Shares: