میرپور: سی پیک بند ہے:کشمیرکوآزاد کروانا ہے تونوازشریف کوووٹ دیں:مریم نوازکشمریوں سے ووٹ لینے کے لیے سی پیک پرسیاست کرنے لگیں،اپنی تقریر میں مریم نواز نے کہا ہے کہ سن لیں یہی 2018 ہے نہ پہلے والی نون لیگ، اب ووٹ چوری ہوا تو کشمیری آپ کو نہیں چھوڑیں گے، نون لیگ نے تمام مخالف جماعتوں کی دوڑیں لگوا دیں۔
اسلام گڑھ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ پوری دنیا نے دیکھ لیا کشمیر نے اپنا فیصلہ سنا دیا ہے، کشمیر نے نواز شریف کے حق میں فیصلہ سنا دیا، ن لیگ نے تمام مخالف جماعتوں کی دوڑیں لگوا دیں
مریم نواز کا کہنا تھا کہ ڈسکہ میں ن لیگ نے دھند میں بھی چوری شدہ الیکشن جیت لیا، عمران خان اے ٹی ایم کے علاقے سے انتخابی مہم کا آغاز کر رہے ہیں،
شروعات باغ سے اس لیے کر رہے ہیں کیونکہ وہاں اے ٹی ایم ڈھونڈی ہے، کشمیر کا مقدمہ ہار کر کہتے ہیں 2 منٹ خاموشی اختیار کریں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نواز شریف کے بنائے منصوبوں کا افتتاح کر رہے ہیں،
مریم نواز نے کہا کہ مان لیں نواز شریف آپ سب کے استاد ہیں، نواز شریف چاہتے تھے آزاد کشمیر میں بھی موٹروے بنے، نواز شریف دور میں چین پیسے لا کر منصوبے لگانا چاہتا تھا، سی پیک نواز شریف کے دور میں ترقی کر رہا تھا۔لیکن اب سی پیک بند ہے








