کشمیر پر بات کرنے پر شکر گزار، ترک صدرپاکستان کب آئیں گے؟ وزیراعظم نے بتا دیا
وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ میں کشمیر کا ذکر کرنے پر ترک صدر کا شکر گزار ہوں، ترک صدر آئندہ ماہ پاکستان آئیں گے
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے اقوام متحدہ میں افتتاحی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگر یہودیوں ،یورپیوں کوکشمیریوں کی طرح محصوررکھا جاتا تودنیا میں شورمچ جاتا،مقبوضہ کشمیرمیں9لاکھ بھارتی فوج دہشتگردوں سے لڑنے کے لیےنہیں،آبادی کوکنٹرول کے لیے ہے، دنیاانسانیت پرتجارت کوترجیح دے رہی ہے ,80لاکھ افراد سے جانوروں جیسےسلوک پردنیا کیسے خاموش رہ سکتی ہے؟،مودی کے اقدام کےبعدمقبوضہ کشمیرمیں بھارت کااب ایک بھی حامی نہیں رہا،مقبوضہ کشمیر میں صرف اس لیےپابندیاں لگائی کیونکہ وہاں مسلمان ہیں،مقبوضہ کشمیر میں ہندو آبادی پر کوئی سختی نہیں ہورہی ،مقبوضہ کشمیر کےمسلمانوں سےیکجہتی کیلیےمسلم ممالک کوآواز اٹھانا ہوگی،
سعودی ولی عہد اور امریکی صدر نے ایران سے ڈٰیل کرنے کا کہا، وزیراعظم
وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا کہ اقوام متحدہ میں کشمیرکا ذکرکرنے پرترک صدرکا شکرگزارہوں ،جب تک فلسطینیوں کوحق نہیں ملتامشرق وسطیٰ میں مسائل برقراررہیں گے،ترک صدر آیندہ ماہ پاکستان آئیں گے،ترکی سے بہت اچھے تعلقات ہیں،
کشمیر پر دو ایٹمی طاقتیں آمنے سامنے آ سکتی ہیں،وزیراعظم عمران خان کا اقوام متحدہ میں خطاب