کشمیر پر وزیراعظم نے ابھی تک یہ کام کیوں نہیں کیا؟خواجہ سعد رفیق برس پڑے

0
49

مسلم لیگ ن کے رہنما رکن قومی اسمبلی خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ جنرل اسمبلی میں بھی عمران خان پاکستانی عوام سے خطاب کر رہے تھے ،جذباتی تقریریں مسئلہ کشمیر حل نہیں کر سکتیں

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق خواجہ سعد رفیق نے احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے جنرل اسمبلی میں جذباتی تقریر کی ہے ،جذباتی تقریریں مسئلہ کشمیر حل نہیں کر سکتیں،تقریروں سے بھارت کو پالیسی بدلنے پر مجبور نہیں کیا جا سکتا،

اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد بھی کشمیر پر بول پڑے

خواجہ سعد رفیق کا مزید کہنا تھا کہ ملک کی معاشی حالت بہتر بنانے سے ہی کشمیریوں کو فائدہ ہو سکتا ہے،عمران خان نے پڑھی لکھی تقریر نہیں کی،اس کے نقصانات ہیں، بھارتی آبی جارحیت اورسندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی کا ذکر کرنا چاہئے تھا،

کشمیر پر بات کرنے پر شکر گزار، ترک صدرپاکستان کب آئیں گے؟ وزیراعظم نے بتا دیا

خواجہ سعد رفیق نے مزید کہا کہ افغانستان پر توجہ مرکوز رکھی جائے وہ توجہ چاہتا ہے،امریکی صدر کی دھمکیوں سے افغانستان میں امن نہیں ہو گا،ایران امریکہ کشمکش کا بھی براہ راست اثر پاکستان پر پڑے گا،

افغان طالبان مجھ سے ملنا چاہتے تھے لیکن کسی ملک کو اعتراض تھا، وزیراعظم

کشمیر پر دو ایٹمی طاقتیں آمنے سامنے آ سکتی ہیں،وزیراعظم عمران خان کا اقوام متحدہ میں خطاب

سعودی ولی عہد اور امریکی صدر نے ایران سے ڈٰیل کرنے کا کہا، وزیراعظم

کشمیر پر بات کرنے پر شکر گزار، ترک صدرپاکستان کب آئیں گے؟ وزیراعظم نے بتا دیا

رکن قومی اسمبلی کا مزید کہنا تھا کہ جنرل اسمبلی میں بھی عمران خان پاکستانی عوام سے خطاب کر رہے تھے، اب تک اسلام آباد میں او آئی سی کا اجلاس ہو جانا چاہئے تھا،وزیر اعظم نے او آئی سی کا اجلاس بلانے کی زحمت ہی نہیں،کم سے کم کوشش تو کرتے،

جنرل اسمبلی میں ترک صدرکی حمایت سے کشمیریوں کے حوصلے بلند ہوئے،نیول چیف

Leave a reply