وزیر اعظم کی میچ پر5 ٹویٹس ہوتی ہیں، کشمیر پر ایک بھی نہیں، خرم دستگیر

0
44

رہنما مسلم لیگ نون خرم دستگیر نے کہا ہے کہ وزیر اعظم میچ سے پہلے 5 ٹویٹس کرتے ہیں.لیکن کشمیر کی آئینی حیثیت تبدیل کرنے پر ایک بھی ٹویٹ نہیں آئی.

باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق رہنما مسلم لیگ نون خرم دستگیر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعظم میچ سے پہلے 5 ٹویٹس کرتے ہیں.لیکن کشمیر کی آئینی حیثیت تبدیل کرنے پر ایک بھی ٹویٹ نہیں آئی.ان کے ساتھ احسن اقبال بھی میڈیا سےگفتگو کی انہوں نےمیڈیا سے گفتگو کرتےہوئے کہا کہ آج کے دن جس بات پر کشمیر اور بھارت میں آگ لگی ہے اس آرٹیکل کا قرارداد میں تذکرہ ہی نہیں کیا گیا. اس بات پر اپوزیشن نےاعتراض کیا ہے.آج ہم نے یہ تقاضا کیا ہے کہ اس کو جان بوجھ کر شامل کیوں نہیں کیا گیا یہ صرف بھول چوک نہیں ہے اس سے بڑی غلطی اور بلنڈر نہیں ہو سکتا. ہمیں بتایا جائے کہ اس شق کو شامل نہ کرنے کے پیچھے کیا سازش ہے. میں جاننا چاہتا ہوں کہ آج کے دن بھی سلیکٹڈ وزیر اعظم کے پاس ٹائم نہیں‌ کہ وہ ایوان میں تشریف لائیں.کیا اس سے بڑھ کر بھی کوئی مصروفیت ہو سکتی ہے

انہوں نےکہا کہ پاکستان اور کشمیر کےلیے سب سے بڑے چیلنچ پر بھی ہمارے وزیر خارجہ بھی حاضرنہیں ہں. اگر وہ حج پر بھی ہیں تو خصوصی طیارے پر واپس آکر ایوان کو اعتماد میں لیتے.اور واپس چلےجاتے.انہوں نے کہا کہ یہ قراداد وزیر اعظم نہیں تو وزیر دفاع قرارداد پیش کرتے . ہمارا تقاضا ہے کہ وزیر خارجہ ایوان کو بریف کرتے یا سلیکٹڈ وزیراعظم ایوان کو اعتماد میں لیتے. وزیر اعظم نےکہا کہ اس نے تاریخ کا سستا ترین دورہ کیا ہے لیکن ان کا یہ سستا ترین دورہ آج کشمریوں اور پاکستانی قوم کو مہنگا ترین دورہ پڑاہے. مسئلہ کشمیر کی حساسیت کےخلاف آپ نے کوئی پرسنل ایجنڈا طے کیا ہے.

Leave a reply