مظفرآباد:کشمیر پریمیئرلیگ:سرحدوں‌کے پارکشمیریوں کے درمیان پل کاکردارادا کرے گی:سینیٹرکہدہ بابربلوچ نے کشمیر پریمیئر لیگ کو دلوں کوجوڑنےوالی لیگ قرار دے کراس کو بہت زبردست قراردیا ہے

سینیٹرکہدہ بابربلوچ کہتے ہیں کہ وہ اس بات پربہت زیادہ خوش ہیں کہ کشمیر پریمیئر لیگ کو منظم کرنےوالوں نے بڑی ہی عقلمندی کا مظاہرہ کیا اوریہ ثابت کیا کہ وہ سرحد پاربھارتی مظالم میں مقہورکشمیریوں کوبھی اپنی خوشیوں میں شامل کرنا چاہتے ہیں‌

 

سینیٹرکہدہ بابربلوچ کہتے ہیں کہ ایک طرف کشمیری بھارتی قید میں ہیں لیکن دوسری طرف کشمیر پریمیئر لیگ کا انعقاد کرنے والوں نے دراصل یہ پیغآم بھیجا ہےکہ وہ اپنے آپ کو تنہا نہ سمجھیں وہ ہمارے دلوں میں بستے ہیں

کہدہ بابر کہتے ہیں کہ بہرکیف انہیں تو بہت زیادہ خوشی ہوئی ہےاوردعا بھی ہےکہ محبتوں اورخوشیوں کے یہ سلسلے ہمیشہ چلتے رہیں‌

Shares: