جموں و کشمیر کی دل دہلا دینے والی تازہ ترین ویڈیو سامنے آگئی
میرپور: جموں و کشمیر کی تازہ ترین ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ہزاروں کشمیری سڑکوں پر مارچ کر رہے ہیں اور بھارتی فوج ان پر سر عام فائرنگ کر رہی ہے.
تفصیلات کے مطابق جموں و کشمیر میں بھارتی ظلم و ستم کیخلاف جدوجہد کرنے والے کشمیریوں کی تازہ ترین ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ہزاروں کشمیری بھارتی فوج کیخلاف مارچ کر رہے ہیں ساتھ ہی مودی سرکار اور بھارتی فوج کیخلاف سخت نعرے بازی کی جارہی ہے. دوسری جانب بھارتی فوج سرعام کشمیریوں پر فائرنگ کرتی ہوئی نظر آرہی ہے. لیکن کشمیریوں کا حوصلہ دیکھنے والا ہے کہ وہ اس ظلم و ستم کیخلاف ڈٹ کر لڑ رہے ہیں.
https://twitter.com/_Faysal/status/1160125283342663680
واضح رہے کہ مسلسل آٹھ روز سے کشمیر میں کرفیو نافذ ہے لیکن اس کے باوجود کشمیری آزادی کی جنگ لڑ رہے ہیں.