اسلام آباد: کشمیری عوام پاکستان کی طرف دیکھ رہے ہیں، جدوجہد آزادی کے شعلے بھڑک رہے ہیں، پاکستان اور اقوام عالم دکھی انسانیت کے ساتھ کھڑی ہو۔

تفصیلات کے مطابق کشمیر یوتھ الائنس کے زیر اہتمام اسلام آباد پریس کلب کے باہر دوسرے روز بھی مظاہرہ کیا گیا جس میں مقررین نے کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا گیا، مقررین نے کہا کہ آج کور کمانڈرز کانفرنس میں پوری قوم کی ترجمانی ہوئی ہے۔ حکومت کو چاہیے کہ تمام عالمی اداروں کا دروازہ کٹھکٹھائے۔ یہ وقت آزمائش کا ہے اگر ہم آزمائش پر پورا نہ اترے تو ہماری نسلیں ہمیں معاف نہیں کریں گی۔ مقررین نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ فورا بھارتی سفیر کو گھر بھجوایا جائے اور بھارت سے تجارت بند کی جائے۔

مقررین نے کہا کہ پاکستان اور کشمیر کے نوجوانوں کے دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں۔ احتجاجی مظاہرے میں چئیرمین کشمیر یوتھ الائنس سعد ارسلان صادق، زمان باجوہ، رضی طاہر، ڈاکٹر مجاہد گیلانی، سردار عفان، عمران خان، فیصل چوہدری، ڈاکٹر عبداللہ، فیاض مصطفائی، عمر ریاض عباسی، حمائل اعجاز، خولہ خان، شمائلہ، حامد خان، عبید قریشی سمیت کثیر تعداد میں جوانوں نے شرکت کی۔

Shares: