کشمیری 2018 الیکشن والی غلطی نہیں کریں گے،خواجہ سعد رفیق

0
48

کشمیری 2018 الیکشن والی غلطی نہیں کریں گے،خواجہ سعد رفیق
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر الیکشن کا انحصار الیکشن کمیشن پر ہے

خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن نے وفاقی حکومت کی مداخلت روکا تو الیکشن ن لیگ کا ہے،عمران خان آزاد کشمیر میں کوئی کامیاب جلسہ نہیں کرسکتے کشمیری 2018 الیکشن والی غلطی نہیں کریں گے

قبل ازیں احتساب عدالت میں خواجہ سعد رفیق اور سلمان رفیق کے خلاف پیرا گون ہاؤسنگ سوسائٹی سکینڈل کیس کی سماعت ہوئی، خواجہ سعد رفیق عدالت میں پیش ہوئے،عدالت نے سماعت مزید کاروائی کے لیے 23 اگست تک ملتوی کر دی خواجہ سعد رفیق اور سلمان رفیق نے عدالت کے روبرو حاضری لگوائی عدالت میں آج کسی گواہ کا بیان قلمبند نہ کیا جا سکا عدالت نے آئندہ سماعت پر دوبارہ گواہان کو بیان قلمبند کرانے کے لیے طلب کر لیا

نیب ٹرائل کورٹ کے جج کی تعیناتی کی بناء پر کسی گواہ کا بیان قلمبند نہ کیا جا سکا خواجہ برادران کے خلاف فرد جرم عائد کی جا چکی ہے عدالت نے خواجہ سعد رفیق اور سلمان رفیق کے صحت جرم کے انکار پر گواہان کو طلب کیا تھا احتساب عدالت کے جج اسد علی نے بطور ڈیوٹی جج کیس کی سماعت کی عدالت میں اب تک بارہ گواہان اپنے بیان قلمبند کرا چکے ہیں نیب کی جانب سے کیس میں ٹوٹل 122 گواہان کو پیش کیا جائے گا,خواجہ برادران پر پیرا گون سٹی کرپشن میں مبینہ طور پر مالی فوائد حاصل کرنے کا الزام ہے،

Leave a reply