جموں و کشمیریونائیٹڈ موومنٹ کا یونین کونسل تلگراں حلقہ کوٹلہ مظفرآباد میں انتخابی جلسہ ہوا ہے، حلقہ کوٹلہ یوتھ ونگ کی جانب سے سعید انجم مغل کا شاندار استقبال جلسہ گاہ آمد پروالہانہ استقبال کیا گیا ہے، پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئی ہیں، علاقہ عمائدین کا پھولوں کے ہار پہنا کرسعید انجم مغل کی حمایت کا اعلان کیا ہے.
جلسے سے خطاب کرتے ہوئے سعید انجم مغل کا کہنا تھا کہ اہلیان تلگراں نے ثابت کردیا کہ وہ نظریاتی اورتحریک آزادی کشمیر کے پشتیبان ہیں، ہمارا انتخابی منشورمقبوضہ کشمیرکی آزادی اورآزاد کشمیرکی خوشحالی کیلئے جدوجہد کرنا ہے، ریاست آزاد جموں کشمیر میں اس بارہم اگلی بارتم کا کھیل چل رہا ہے، مگراب وقت آ گیا ہے کہ عوام ان موروثی سیاستدانوں کے چنگل سے نکل آئیں، کشمیری قوم پچیس جولائی کوکُرسی کے نشان پرمہر لگائیں، کرپٹ ٹولے سے جان جھڑائیں، جموں کشمیریونائٹیڈ موومنٹ نے باصلا حیت اورعوامی نمائندوں کو ٹکٹ جاری کئے ہیں، میں آپ کا بھائی بیٹا آپ میں سے ہی ہوں اوالیکشن کے بعد بھی آپ میں ہی رہوں گا، ہماری اصل سیاست عوام کی خدمت ہے جو الیکشن سے پہلے بھی جاری ہے، بعد میں بھی جاری رہے گی.
ان کامزید کہنا تھا کہ عوام اب باشعورہوچکی ہے،عوام کو اپنے ووٹ کی طاقت کا ادراک ہوچکا ہے، اب کشمیری عوام کو روایتی ہتھکنڈوں سے خریدا نہیں جا سکتا، ایک غریب گھرانے کا بیٹا ہوں مجھے غریب کا احساس ہے میں اورمیری پارٹی الیکشن کے بعد بھی عوام کی خدمت جاری رکھیں گے۔