انقرہ : کشمیری تنہا نہیں، ترک تمہارے ساتھ ہیں، طیب اردگان کا دبنگ اعلان ،اطلاعات کے مطابق ترک صدر طیب اردوان نے ایک بارپھرکشمیریوں کے ساتھ کھڑا ہونے کا اعلان کردیا ہے ، ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ کشمیر کا درد ہمارے وجود کا درد ہے، اگر اس معاملے پر سب خاموش بھی ہوگئے تب بھی ترکی ظلم کے خلاف آواز اٹھاتا رہے گا۔
ذرائع کےمطابق ترک صدر طیب اردوان نے کہا کہ ترکی ہر مظلوم کے ساتھ کھڑا ہے۔کشمیری تو ہمارے مسلمان بھائی یہ کیسے ہو سکتا ہےکہ ترکی ان کو پریشانی میں تنہا چھوڑ دے
پاسبان امت طیب اردوان دنیا کو مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ سنو! اگر ہر کوئی خاموش ہو تو ہم آواز بلند کریں گے، ترکی آج بھی اپنا تاریخی کردار ادا کرتے ہوئے ملکی شناخت کی تمیز کیے بغیر مظلوم کے ساتھ ہے، دنیا بھر میں آج ترکی سب سے زیادہ مظلوموں کی مدد کرنے والا ملک کہلاتا ہے۔رجب طیب کا کہنا تھاکہ ہمارے اور ملک کے دروازے ہر مظلوم کے لیے کھلے ہوئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے کشمیری بھائیوں کو سالوں سے درپیش مشکلات میں حال ہی اٹھائے گئے یک طرفہ اقدامات سے مزید اضافہ ہوا ہے، یہ مسئلہ مزید خطرناک صورتحال اختیار کرگیا ہے، پہلے سے ہی مشکل حالات میں کشمیریوں سے آزادی اور حاصل شدہ حقوق کو چھیننا کسی کے مفاد میں نہیں ہوگا۔
ترک صدر نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کا حل جھڑپوں یا جبری پالیسیوں سے نہیں بلکہ انصاف کے احساس پر مبنی ہے، اس طریقے سے حاصل کیا جانے والا حل تمام فریقین کے مفاد میں ہوگا۔
رجب طیب اردوان نے کہا کہ ترکی، مسئلہ کشمیر کو انصاف، امن اور مذاکرات کے ذریعے حل کیے جانے کے موقف پر قائم رہے گا۔