کشمیری ہمیں ووٹ دیں ہم نے پہلے بھی کشمیرکے لیے کام کیا اب بھی کریں گے:بلاول بھٹو

0
36
کشمیری ہمیں ووٹ دیں ہم نے پہلے بھی کشمیرکے لیے کام کیا اب بھی کریں گے:بلاول بھٹو #Baaghi

مظفرآباد:کشمیری ہمیں ووٹ دیں ہم نے پہلے بھی کشمیرکے لیے کام کیا اب بھی کریں گے:بلاول بھٹونے کشمیری عوام کواپنی سابقہ کارکردگی کی بنیاد پرووٹ مانگ لیا،اطلاعات کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کشمیری عوام سے پرزورمطالبہ کیا ہے کہ وہ ووٹ دیں‌

ذرائع کے مطابق ڈوڈیال کی عوام سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹوزرداری نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی نے پہلے بھی کشمیریوں کے لیے کچھ کرکے دکھایا تھا اب بھی پی پی ہی کشمیریوں کے لیے درددل رکھتی ہے

اس موقع پر بلاول بھٹو نے کہاکہ مودی اورعمران خان کے درمیان دشمنی ہے مودی نہیں چاہتا کہ عمران خان اقتدار میں رہے مودی عمران خان کواقتدار سے نکال دے گا لیکن میں‌آپ سے درخواست کرتا ہوں کہ آپ پی پی کو ووٹ دے کرکشمیرکاز کے لیے ہمیں منتخب کریں‌

بلاول بھٹو نے اس موقع پر کہا کہ عمران خان کشمیریوں‌کے لیے کچھ نہیں کررہا بلکہ اس کی وجہ سے کشمیر ہاتھ سے چلا گیا لیکن ہم وعدہ کرتے ہیں کہ ہم کشمیریوں کے لیے تمام تروسائل بروئے کارلائیں گے

بلاول نے کہا کہ میرے نانا ذوالفقارعلی بھٹو نے کشمیریوں کے لیے بڑی جدوجہد کی میں اسی کا نواسہ ہوں اوروعدہ کرتا ہوں کہ کشمیراورکشمیریوں کے لیے پورے عزم سے خدمت کروں‌گا

Leave a reply