کشتی کے مسافر چپو چلانے کے بجائے لڑنے لگ جائیں تو کشتی ڈوب جائے گی،احسن اقبال
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ن لیگی رہنماؤن نے سابق وزیراعظم عمران خان پر کڑی تنقید کی ہے
وفاقی وزیر احسن اقبال کا کہنا تھا کہ آخری سہ ماہی میں ہمارے پاس ترقیاتی بجٹ کا ایک بھی روپیہ نہیں تھا ہماری ناکامی کی وجہ سیاسی عدم استحکام ہےجو معیشت بدلتے حالات کے مطابق خود کو نہیں ڈھالے گی وہ پیچھے رہ جائے گی جو معیشت گلوبل اکانومی کے ساتھ تیز رفتاری سے نہیں چلے گی وہ ناکام ہوگی کشتی طوفان کا شکار ہو تو ہر مسافر کا کام چپو چلانا ہوتا ہے کشتی کے مسافر چپو چلانے کے بجائے لڑنے لگ جائیں تو کشتی ڈوب جائے گی
ن لیگی رہنما طلال چودھری کا کہنا تھا کہ عمران خان معاشی اوراخلاقی طور پر کرپٹ ہیں دوسروں سے دن رات حساب لیا جاتا ہے اس کا ہر گناہ معاف ہو جاتا ہے کوئی نہیں پوچھتا لاڈلے کیلئے انصاف کا خاص معیار ہے،فارن فنڈنگ کے پیسوں سے آپ نے دھرنے دیئے،عمران خان نے اپنے خلاف امریکی عدالت کے فیصلے کو چیلنج نہیں کیا، انصاف کے نظام میں سوتیلے اور لاڈلے بنانا بند کیا جائے نوازشریف کیخلاف جے آئی ٹی بنائی جاتی ہے کچھ نہیں ملتا نوازشریف کیخلاف ایک کاغذ بھی نہیں آیا،ابراج گروپ کے عارف نقوی نے گرفتار ہونے پر رابطوں کیلئے عمران خان کا نمبر دیا،8سال سے فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ نہیں آ سکا
ن لیگی رہنما مصدق ملک کا کہنا تھا کہ کالے دھن کو سفید کرنے کو منی لانڈرنگ کہتے ہیں، برطانوی جریدے نے عمران خان کی منی لانڈرنگ کا انکشاف کیا،عمران خان نے کہا دہشتگردوں سے بات کر سکتا ہوں لیکن سیاسی مخالفین سے نہیں، عمران خان نے کہا کہ وہ علیحدگی پسندوں سے بات کرنے کیلئے بھی تیار ہیں، عمران خان کو صرف سیاستدانوں سے بات کرنے میں مسئلہ ہے،انگریزی اخبار میں لکھا تھا کہ کالا دھن پی ٹی آئی کو فراہم کیا گیا،پاکستان میں سیاست کرنے کیلئے کسی فارن کمپنی یا بیرون ملک سے پیسے نہیں لے سکتے،اگر کوئی پارٹی کسی فارن کمپنی یا بیرون ملک سے پیسہ لے گی تو وہ پیسہ کالا دھن کہلائے گا پاکستان میں ایسا کرنے والی پارٹی کو ختم کردیا جاتا ہے
فل کورٹ مستر کیا جاتا ہے تو ہم بھی عدلیہ کےاس فیصلے کو مسترد کرتے ہیں.حکمران اتحاد
سینیٹ اجلاس میں "فرح گوگی” کے تذکرے،ہائے میری انگوٹھی کے نعرے
فرح خان بنی گالہ کی مستقل رہائشی ،مگرآمدروفت کا ریکارڈ نہیں، نیا سیکنڈل ،تحقیقات کا حکم
مریم نواز کی حکومتی اتحاد کے رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس