مقبوضہ کشمیر میں کرونا وائرس سے سی آر پی ایف اہلکار سمیت 11 افراد کی موت
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں کرونا وائرس سے سی آر پی ایف اہلکار سمیت 11 افراد کی موت ہوئی ہے
مقبوضہ کشمیر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کی وجہ سے فوت ہونے والے 11 افراد میں سی آر پی ایف کا ایک جوان بھی شامل ہے۔ ان اموات کے ساتھ ہی جموں و کشمیر میں اموات کی تعداد 594 ہوگئی۔
ساوتھ ایشین وائر کے مطابق ایک صحت اہلکار نے بتایا کہ سی آر پی ایف اہلکار جو سرینگر شہر کے شیو پورہ علاقے میں تعینات تھا، انہیں تشویشناک حالت میں ایس ایم ایچ ایس اسپتال میں داخل کرایا گیا اور کچھ ہی گھنٹوں بعد اس کی موت ہوگئی۔ مزکورہ مریض کو نمونیا اور شدید سانس کی تکلیف تھی۔ وہ دسواں فورسز کا اہلکار ہے جو وادی کشمیر میں اس وائرس کاشکار ہوا۔ فوت ہونے والا سی آر پی ایف اہلکار ریاست ہریانہ سے تعلق رکھتا تھا۔
کرونا وائرس سے لڑنے کی بھارتی صلاحیت جان کر مودی بھی شرمسار ہو جائے
بھارتی فوج میں کرونا پھیل گیا،3 کیمپ سیل کر دیئے گئے
مقبوضہ کشمیر، بھارتی فوج میں کرونا پھیل گیا، 28 اہلکار مثبت، ایک کی ہوئی ہلاکت
سرینگر کے رہائشی اس وائرس کی وجہ سے زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے ان میں راج باغ کا ایک 80 سالہ شخص جسے ایس ایم ایچ ایس ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا، لال بازار کا 56 سالہ شخص اور سرینگر کا 57 سالہ شخص شامل ہیں۔حکام کے مطابق اس دوران بارہمولہ کے دو رہائشیوں کی بھی کورونا وائرس کی وجہ سے موت ہوگئی۔ ان میں گانٹمولہ کا ایک 62 سالہ شخص تھا جسے ایس ایم ایچ ایس اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا اور مراز گنڈ برہما پورہ کا ایک 70 سالہ شخص جسے ایس کے آئی ایم ایس صورہ میں داخل کرایا گیا تھا۔
ایس ایم ایچ ایس ہسپتال میں بڈگام کے بامرو مگام سے تعلق رکھنے والے 60 سالہ شخص کی موت ہوگئی جبکہ ایک اور بڈگام کی 75 سالہ خاتون جس کا تعلق ضلع کے چٹر گام علاقے تھا اس کا بھی انتقال ہوگیا۔