پاکستان کے معروف اور نامور صحافی اقرارالحسن کا کہنا ہے کہ کشمیرتب آزاد ہو گا جب ہم اپنی جھوٹی اناؤں سےآزاد ہوں گے-
باغی ٹی وی : پاکستان میں کئی سالوں سے مختلف ڈراموں کو اردو ڈبنگ کے ساتھ چینلز پر نشر کیا جارہا ہے مگر جو مقبولیت ترک مسلمانوں کی تیرہویں صدی میں اسلامی فتوحات پر مبنی ترکش ڈرامہ سیریل ’’ارطغرل غازی‘‘ جسے ترکی کا گیم آف تھرونز بھی کہا جاتا ہے ملی اس کی مثال نہیں ملتی۔
ڈرامہ سیریل کو وزیراعظم پاکستان عمران خان کی خصوصی ہدایت پر پاکستان ٹیلی ویژن پر یکم رمضان المبارک سے نشر کیا گیا اس ڈرامے نے پاکستان میں ہر عمر کے افراد کو اپنے سحر میں جکڑ رکھا ہے اور اس کے اندر جہاد اور اسلام کے لئے مسلسل جدو جہد نے مسلمان نوجوانوں میں جہاد کے جذبے کو بلند کیا ہے اور ان میں اسلامی اقدار اور جذبے کے نئی روح بیدار کی ہے
ارطغرل ڈرامہ دیکھ کر کس کس کو کشمیر میں جہاد کر کے آذاد کروانے یا شہید ہونے کا خیال آیا؟#ErtugrulGhazi pic.twitter.com/2ZmKUhCKyq
— Syed Yasir Shah (@yasirshahji) May 27, 2020
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر یاسر شاہ نامی صارف نے صارفین نے سے سوال کرتے ہوئے لکھا کہ ارطغرل ڈرامہ دیکھ کر کس کس کو کشمیر میں جہاد کر کے آذاد کروانے یا شہید ہونے کا خیال آیا؟
پہلے ہم خود سے جہاد کرنا تو سیکھ لیں شاہ جی۔ پاکستان کی عظمت کے سفر میں اپنی اناؤں، گلوں شکووں سےجہاد، جھوٹ سے جہاد، لوٹ کھسوٹ سے جہاد، بے ایمانی اور بدعنوانی سے جہاد۔۔۔ہمیں اپنی اناوؤں کو مارنا تھا، ہم نے اپنےضمیر مار دیئے۔ کشمیرتب آزاد ہو گا جب ہم اپنی جھوٹی اناؤں سےآزاد ہوں گے https://t.co/laVUEDUGfh
— Iqrar ul Hassan Syed (@iqrarulhassan) May 27, 2020
یاسر شاہ نامی صارف کے اس ٹویٹ کے جواب میں سید اقرا رالحسن نے لکھا کہ پہلے ہم خود سے جہاد کرنا تو سیکھ لیں شاہ جی۔ پاکستان کی عظمت کے سفر میں اپنی اناؤں، گلوں شکووں سےجہاد، جھوٹ سے جہاد، لوٹ کھسوٹ سے جہاد، بے ایمانی اور بدعنوانی سے جہاد۔۔۔ہمیں اپنی اناوؤں کو مارنا تھا، ہم نے اپنےضمیر مار دیئے۔ کشمیرتب آزاد ہو گا جب ہم اپنی جھوٹی اناؤں سےآزاد ہوں گے
واضح رہے کہ اس ڈرامے کی کہانی 13ویں صدی میں ’سلطنت عثمانیہ‘ کے قیا م سے قبل کی ہے۔ ڈرامے کی مرکزی کہا نی ’ارطغرل‘ نامی بہادر مسلمان سپہ سالار کے گرد گھومتی ہے جنہیں ’ارطغرل غازی‘ بھی کہا جاتا ہے ڈرامے میں دکھایا گیا ہے کہ کس طرح 13ویں صدی میں ترک سپہ سالار ارطغرل نے منگولوں، صلیبیوں اور ظالموں کا بہادری سے مقابلہ کیا اور کس طرح اپنی فتوحات کا سلسلہ برقرار رکھا۔
ارطغرل غازی: لوگوں کو سرحدوں کی بجائے مواد پر فوکس کرنا چاہیئے نیلم منیر
ارطغرل غازی سیریز میں یہ چار چیزیں نہ سیکھیں تو کچھ نہیں سیکھا








