گٹر ابلنے لگے شہریوں کا گزرنا محال
*کھڈیاں خاص*
*محلہ ابوبکر ٹاؤن گلی نمبر 3 میں گٹر ابلنے لگے شہریوں کا گزرنا محال، پانی کھڑا ہونے سے مچھروں کی افزائش میں اضافہ، ڈینگی و ملیریا پھیلنے کا خدشہ. اعلی حکام نوٹس لیں*
تفصیلات کے مطابق محلہ ابوبکر ٹاؤن گلی نمبر 3 میں غلاظت ملا پانی کئی روز سے کھڑا ہے گٹر ابل رہے ہیں جس سے راہگیروں کا گزرنا محال ہے، اہل محلہ شدید پریشانی میں مبتلا ہیں. اہل محلہ کا کہنا ہے کہ کئی بار درخواستیں دی لیکن محکمہ بلدیہ کے عملہ کی کان پر جوں تک نہیں رینگی. گزشتہ کئی روز سے گٹروں کی صفائی نہ ہونے کی وجہ سے محلہ ابوبکر ٹاؤن گلی نمبر 3 میں پانی کسی جوہر کا منظر پیش کر رہا ہے. پانی کھڑا ہونے سے مچھروں کی افزائش میں اضافہ ہو گیا ہےجس سے ڈینگی و ملیریا جیسی موزی مرض پھیلنے کا خدشہ ہے. اہل محلہ نے اعلی حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے.
*کیمرہ مین ٹیم کے ساتھ مہر بشارت صدیقی باغی ٹی وی قصور*