گلی گلی میں شور ہے عمران نیازی چور ہے ،پارلیمنٹ میں نعرے

0
51

گلی گلی میں شور ہے عمران نیازی چور ہے ،پارلیمنٹ میں نعرے
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کا کہنا تھا کہ تمام روایت کو پاوں تلے روندا گیا،میں نے اور بلاول نے بہت سمجھانے کی کوشش کی ،بلاول،مولانا اسعد اورمیری بات اسپیکر نے نہیں مانی،ہمارے خیال میں حکومتی گنتی میں تین چار ووٹ زیادہ گنے گئے،اسپیکرقومی اسمبلی تمام بلزکوبلڈوزکرتے چلے گئے،آج پارلیمنٹ کی تاریخ کا سیاح ترین دن ہے،

پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری کا کہنا تھا کہ حکومت کو مشترکہ اجلاس میں شکست ہوئی ہے، تمام لوگ پارلیمنٹ کی طرف دیکھ رہے ہیں،حکومت اپنے نمبر زپورے کرنے میں ناکام رہی، جے یو آئی کے رہنما مولانا اسعد کا کہنا تھا کہ حکومت نے آج دھاندلی کے ذریعے بل پاس کیے ہیں، ابتدا میں ہی کہا تھا یکطرفہ قانون سازی تسلیم نہیں کریں گے،ہمارے ارکان کوبات نہیں کرنے دی گئی،جبرکی بنیاد پرقانون سازی کی گئی جبرکا مقابلہ جبرسے کریں گے،

وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ آج عمران خان اور حکومت کیلئے بہت بڑا دن ہے حکومت مہنگائی کنٹرول کرے گی پی ٹی آئی اب مضبوط ترین پارٹی بن کر ابھرے گی، اپوزیشن کا کام صرف شور ڈالنا ہے،

پی ڈی ایم کے سربراہ اور جے یو آئی کے قائد مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ دھاندلی کے ذریعے آنے والی حکومت اب قانون سازی کررہی ہے انتخابی اصلاحات سے متعلق قانون سازی ہوئی تو اس کی مخالفت کریں گے،

مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز کا کہنا تھا کہ تقرریاں ناموں کے پہلے حروف سےشروع کی جاتی ہیں،قومی اسمبلی میں ایسی قانون سازی تاریخ میں کبھی نہیں ہوئی،ارکان خود کہہ رہے ہیں ہم آئے نہیں لایا گیا ہے،دھاندلی کا نیا طریقہ کارڈھونڈا جا رہا ہے،عوام کے ووٹ سے آنے والے عوام کو جوابدہ ہیں،

ن لیگی رہنما احسن اقبال کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کی تقریباً دو تہائی اکثریت تھی لیکن انتخابی قوانین سب کو شامل کر کے اتفاق رائے سے منظور کروائے گئے-آج تحریک انصاف یکطرفہ طور پہ انتخابی قوانین پاس کر کے آئیندہ انتخاب کو آج ہی سے متنازعہ بنانے کی کوشش کر رہی ہے-یہ سازش کامیاب نہیں ہونے دیں گے-اگر حکومت باز نہ آئی تو عدالت جائیں گے-

وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل کا کہنا تھا کہ اوورسیز پاکستانیوں کو مبارکباد دیتا ہوں ،بیرون ملک کام کرنے والے محنت کشوں کو آج ووٹ کا حق مل گیا،عمران خان نے اوورسیز پاکستانیوں سے کیا وعدہ پورا کردیا، وزیر مملکت فرخ حبیب کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کو سرپرائز مل گیا،حکومت نے ای وی ایم اور انتخابی اصلاحات ترمیمی بل 221 ووٹوں سے منظور کرلیا،

واضح رہے کہ پارلیمنٹ نے انتخابی اصلاحات ترمیمی بل2021 کثرت رائے سے منظور کر لیا ،انتخابات کا ترمیمی بل 2021 پیش کرنے کی تحریک منظور کر لی گئی، انتخاب کے ترمیمی بل کے حق میں 221 ووٹ اور مخالفت میں 203 ووٹ آئے ، حکومت نے الیکٹرانک ووٹنگ مشین سے انتخابات بل کی دوسری تحریک منظور کروا لی ،انتخابی اصلاحات میں دوسری ترمیم 2021 کا بل منظورکر لیا گیا پارلیمنٹ نے الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے استعمال کا بل منظور کر لیا.

وزیرقانون فروغ نسیم نے کلبھوشن اورعالمی عدالت انصاف سے متعلق بل پیش کردیا ،کلبھوشن اورعالمی عدالت انصاف سے متعلق بل بھی منظور کر لیا گیا،اسٹیٹ بینک آف پاکستان بینکنگ سروسز کارپوریشن ترمیمی بل منظور کر لیا گیا،اسلام آبادمیں رفاہی اداروں کی رجسٹریشن اورانضباط کا بل بھی منظورکر لیا گیا ،انسداد زنا بالجبر تحقیقات و سماعت بل 2021 منظورکرلیا گیا ،اس سے پہلے بل میں بیرسٹر علی ظفر نے اپنی ترامیم واپس لے لیں

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں ہنگامہ آرائی بھی رہی، اپوزیشن کی جانب سے ہنگامہ کیا گیا تو حکومتی اراکین بھی باز نہ آئے، ہنگامہ آرائی کے دوران اپوزیشن کے اراکین نے گو نیازی گو کے نعرے لگائے جس کے جواب میں حکومتی جماعت کے اراکین نے کون بچائے گا پاکستان ، عمران خان، عمران خان کے نعرے لگائے ، اپوزیشن ارکان نے گلی گلی میں شور ہے عمران نیازی چور ہے کے نعرے بھی لگائے،پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں حکومتی اور اپوزیشن اراکین میں جھڑپیں بھی ہوئیں، ، وفاقی وزیر مراد سعید شہریار آفریدی کی اپوزیشن کے رہنما مرتضی جاوید عباسی کے درمیان جھڑپ ہوئی،سپیکر نے ایوان میں تلخی دیکھتے ہوئے ایوان میں ڈویژن کردی، حکومت کو سپیکر ڈائس کے دائیں اور اپوزیشن کو بائیں جانب جانے کا حکم دیدیا سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ اگر حکومت و اپوزیشن نے حکم نہ مانا تو پھر آواز کے ذریعے رائے لوں گا۔

مت بھولو کہ عمران خان مافیا کے خلاف 24 سال جہاد کرنے کے بعد نہ صرف وزیرِاعظم بنا بلکہ کرپشن کی چٹانوں سے ٹکرایا، عون عباس

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج

‏تنخواہ اور پینشن ایک روپیہ نہیں بڑھائی ، پٹرول 25 روپے مہنگا کرکے بتا دیا سلیکٹڈ کے دل میں اس قوم کے لئے کتنا درد بھرا ہوا ہے، جاوید ہاشمی

25 روپے اضافے جیسے عوام دشمن اقدام کا دفاع کوئی منتخب وزیر نھیں کرسکتا یہ فریضہ باہر سے لائے گئے پراسرارمشیر ھی کر سکتے ، سلمان غنی

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ مسترد، بڑا مطالبہ سامنے آ گیا

میرے پاکستانیو….رات کے اندھیرے میں پٹرول بم گرا دیا گیا،ریٹ‌ ڈالر کے قریب پہنچ گیا

پٹرولیم بحران ، کمپنیوں نے ملبہ حکومت پر ڈال دیا، عوام کو مزید پریشان کر دینے والی خبر آ گئی

پٹرولیم قیمتوں میں تاریخ کا بلند ترین33 فیصد اضافہ’’چینی اسکینڈل پارٹ ٹو‘‘ہے،شہباز شریف،بلاول

خان صاحب آپکے لیے ایک آفر ہے استعفی دو اور گھر جاؤ،جنید سلیم

آپ کیلئے پٹرول کی قیمتیں روکنا تو کوئی مسئلہ ہی نہیں تھا تو اب کیا ہوا؟ فہد مصطفیٰ

https://baaghitv.com/walkout-faisla-inthkhabai-islahat-kabil-pesh0-ginti-jaari/

Leave a reply