لیسکو قصور کی بجلی کی تاریں قصور کی عوام کیلئے موت کا پیغام
تفصیلات کے مطابق لیسکو قصور سب ڈویژن بہادر پورہ کی مین تاریں 11KV ہلکی سی ہوا سے ٹوٹ کر گر جاتی ہے یہ تاریں اتنی باریک ہیں کہ اس سے اچھی تاریں لوگ اپنے گھروں میں لگواتے ہیں ان کے تاروں کے گرنے سے ہر وقت جانی نقصان کا خدشہ تو رہتا ہی ہے مگر تاریں گرنے سے بجلی سارا سارا دن غائب رہتی ہے
لوگوں کا کہنا ہے کہ ہماری لائن بہت پرانی ہے اور تاریں بوسیدہ ہو چکی ہیں لہذہ ہماری لائن میں تاریں نئی ڈالیں تاکہ ہمیں جانی تحفظ محسوس ہو

لیسکو قصور کی تاریں عوام کیلئے باعث موت
Shares: