قصورپولیس نے اغوا کار خاتون کو گرفتار کرلیا اور خاتون سے کیا برآمد کیا

0
33

پتوکی / تھانہ صدر پتوکی پولیس نے اغوا کار خاتون کو گرفتار کرکے خاتون کے قبضہ سے ایک سالہ بچہ برآمد کرلیا
پتوکی / لاہور کی رہائشی خاتون مریم بی بی ایک سالہر بچے کو ساہیوال سے اغوا کرکے بس میں سوار ہوکر لاہور جا رہی تھی پتوکی کے قریب بس میں سوار مشکوک خاتون کی موجودگی کی اطلاع ملتے ہی تھانہ صدر پتوکی پولیس موقع پر پہنچ گئی پولیس نے موقع پر پہنچ کر اغوا کار خاتون کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے ایک سالہ بچے کو بر آمد کرلیا اغوا کار خاتون مریم کے مطابق میرے پاس اولاد نہیں تھی جس پر میں نے بچہ اغوا کیا جس کو میں اپنے گھر لاہور لیکر جارہی تھی مجھ سے غلطی ہوئی ہے مجھے معاف کردیا جائے پولیس نے مزید تحقیقات کے لئے خاتون کو تھانہ صدر پتوکی منتقل کردیا ہے اور تحقیقات شروع کردی پولیس صدر پتوکی کے مطابق بچے کے ورثہ کو تلاش کرنے کے لیے تھانہ صدر ساہیوال کو آگاہ کرکے مزید کاروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے
مہر بشارت صدیقی بیوروچیف قصور

Leave a reply