سپریم کورٹ میں کٹاس راج مندرتالاب خشک ہونے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ڈی جی سیمنٹ کے وکیل سلمان بٹ عدالت میں پیش ہوئے،جسٹس عمر عطا بندیال نے استفسار کیا کہ کیا ڈی سی چکوال عدالت میں موجود ہیں؟ جس پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر چکوال عدالت میں پیش ہوئے،
اپنے موکل عمردراز کو بھی گُرسکھائیں بیوی کو کیسے خوش رکھا جاتا ہے،سپریم کورٹ کے ریمارکس
جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا کہ کیا بارش کے پانی سے فیکٹری چل سکتی ہے؟ایڈیشنل اے سی صاحب کیا پانی کے ذخائراورچکوال میں بارش مماثلت رکھتے ہیں؟
اکیلی عورت لفٹ لے کر فرنٹ سیٹ پر کیسے بیٹھ گئی، عدالت کے ریمارکس
نفرت انگیزمواد پھیلانے کے مجرم کی بریت کی درخواست مسترد
سپریم کورٹ میں بحریہ ٹاؤن کی جمع ہونے والی رقم، وفاقی حکومت نے بڑا مطالبہ کر دیا
عدالت نے کہا کہ ڈی جی خان سیمنٹ نےعدالت کویقین دہانی کرائی تھی جوپوری نہیں کی ،آپ کودس کروڑ روپے کا جرمانہ ہوا تھا،جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا کہ آپ کے کہنے پرعدالت نے جرمانےکوڈیم فنڈ میں بدل دیا تھا،آپ کو6 ماہ میں متبادل ذرائع سے پانی کے حصول کا کہا تھا،
عدالت نے تینوں فیکٹریوں کے استعمال شدہ پانی کی لاگت سے متعلق رپورٹ طلب کر لی ،عدالت نے پنجاب حکومت کو آئندہ سماعت پر تفصیلی رپورٹ جمع کرانے کا حکم دیا ،عدالت نے حکم دیا کہ ڈی جی خان سیمنٹ کی ایئرکولنگ پلانٹ کی اصل لاگت سے متعلق رپورٹ جمع کرائیں.
سپریم کورٹ میں کٹاس راج مندرکیس کی سماعت غیرمعینہ مدت تک ملتوی کر دی گئی