بالی وڈ کی اداکارہ کترینہ کیف جو کسی بھی قسم کے رسمی تعارف کا محتاج نہیں ہیں ان کا شمار بالی وڈ کی مقبول ترین اداکارائوں میں ہوتا ہے. انہوں نے نہایت کم وقت میں اپنی صلاحیتوںکا لوہا منوایا ہے. ان کے کریڈٹ پر بہترین فلمیں ہیں انہوںنے تقریبا تمام بڑے ہیروز کے ساتھ کام کیاہے جن میں شاہ رخ خان ، سلمان خان اور عامر خان کےنام قابل ذکر ہیں. بالی وڈ کی یہ اداکارہ آج 39 سال کی ہو گئیں ہیں. اداکارہ اپنی سالگرہ منانے کےلئے اپنے شوہر کے ساتھ مالدیپ میں موجود ہیں.کترینہ کیف مالدیپ میںاپنے چند قریبی دوستوںکے ساتھ اپنی سالگرہ منا رہی ہیں.ان کے شوہر بھی اس موقع پر کافی خوش ہیں دونوں نے اپنی تمام مصروفیات کو
ترک کرکے مالدیپ جیسی پرسکون جگہ کا سالگرہ منانے کے لئے انتخاب کیا. کترینہ کے پرستار ان کی ایک جھلک دیکھنے کےلئے بے تاب رہتے ہیں. یاد رہے کہ کترینہ کیف نے اپنے کیرئیر کا آغاز 2003 میں کیا تھا. اس کے بعد انہوںنے آج تک پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا. کترینہ کیف کے بارے میں کہا جا تا ہے کہ وہ تنقید کو کھلے دل سے قبول کرتی ہیں اور کبھی بھی کسی بھی دوسری اداکارہ کے بارے میں منفی بات نہیںکرتیں. کترینہ کیف ایک فیشن آئی کون بھی مانی جاتی ہیں ان کے کپڑوں کے انداز کو نوجوان لڑکیاں کاپی کرتی ہیں. وکی کوشل کےساتھ ان کی شادی گزشتہ برس دسمبر میں ہوئی تھی.