بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف اگلے ایک ماہ کے اندررشتہ ازدواج میں منسلک ہو جائیں گی-

باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا میں گزشتہ دو ماہ سے ذرائع سے رپورٹس میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ کترینہ کیف ساتھی اداکار وکی کوشل کے ساتھ شادی کی تیاریوں میں مصروف ہیں، تاہم شادی کے انتظامات انتہائی رازداری سے کیے جا رہے ہیں۔

’ٹائمز آف انڈیا‘ نے ایک بار پھر ذرائع سے رپورٹ دیتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ کترینہ کیف آئندہ ماہ دسمبر کے آغاز تک رشتہ ازدواج میں منسلک ہو جائیں گی کترینہ کیف اور وکی کوشل نے شادی کے معاملات کو تاحال خفیہ رکھا ہے اور اب تک کسی بھی شخص یا رشتے دار کو شادی کی دعوت نہیں دی گئی۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ دونوں اداکاروں نے متعدد فلمز سائن کر رکھے ہیں، جن کی شوٹنگ جاری ہے، اس لیے دونوں سادگی کے ساتھ شادی کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں، اسی وجہ سے ہی انہوں نے تاحال دعوت نامے عام نہیں کیے دونوں کی شادی کی تقریبات سادگی کے ساتھ ادا کی جائیں گی اور ممکنہ طور پر شادی کی مرکزی رسومات کترینہ کیف کی جانب سے حال ہی میں کرائے پر لیے گئے پرتعیش فلیٹ میں ادا کی جائیں گی دونوں نے ہنی مون کا فوری پروگرام ملتوی کرکے شادی کے فوری بعد شوٹنگ پر جانے کا منصوبہ بنا رکھا ہے۔

واضح رہے کہ حال ہی میں بھارتی میڈیا نے یہ دعویٰ کیا تھا کہ کترینہ کیف اور وکی کوشل کی ’روکا‘ کی رسم ادا ہوگئی کترینہ کیف اور وکی کوشل کی ’روکا’ کی رسم فلم ساز کبیر خان کے گھر پر ہوئی، جہاں دونوں کے اہل خانہ اور قریبی افراد نے شرکت کی، تاہم اس حوالے سے بھی جوڑے نے کوئی وضاحت جاری نہیں کی۔

Shares: