کترینہ تھوڑی تھوڑی پنجابی بول لیتی ہیں وکی کوشل کا انکشاف

0
223

بالی وڈ کی خوبصورت جوڑی وکی کوشل اور کترینہ کیف کو بہت زیادہ پسند کیا جاتا ہے ، اس جوڑے نے گزشتہ سال راجستھان کے سوائی مادھو پور میں سکس سینس فورٹ بارواڑہ میں شادی کی۔ وکی فی الحال اپنی آنے والی فلم گووندا نام میرا کی ریلیز کی تیاری کر رہے ہیں، اس سلسلے میں بھرپور پروموشنز بھی کررہے ہیں اس فلم میں ان کے ساتھ بھومی پیڈنیکر اور کیارا اڈوانی نظر آئیں گی. وکی کوشل نے حال ہی میں اپنے انٹرویو میں انکشاف کیا ہے کہ انکی اہلیہ کترینہ نے تھوڑی بہت پنجابی زبان سیکھ لی ہے اور وہ تھوڑی تھوڑی پنجابی بولنا شروع ہو گئی ہیں. انہوں‌نے کہا کہ وہ روانی میں شاید پنجابی کے جملے نہیں بول سکتیں لیکن کچھ پنجابی کے الفاظ ضرور روانی میں بولنے لگ گئی ہیں. وکی کوشل نے یہ بھی

بتایا کہ ان کا پسندیدہ پنجابی لفظ کونسا ہے تو انہوں‌نے کہا کہ ”ہاں جی ‘ ان کا پسندیدہ لفظ ہے۔ انہوں نے ساتھ ہی یہ بھی کہا کہ اگر زندگی اچھی گزارنی ہے تو ہاں جی کا استعمال ضرور کرنا چاہیے اور ہاں جی لفظ کا استعمال زندگی کو بہت زیادہ آسان اور اچھا بنا دیتا ہے. یاد رہے کہ وکی اور کترینہ کا شمار ان سلیبرٹیز میں‌ہوتا ہے جو باکس آفس کے علاوہ سوشل میڈپا پر بہت زیادہ مقبول ہے.

Leave a reply